Aaj News

جمعہ, مئ 17, 2024  
08 Dhul-Qadah 1445  

الیکشن 90 روز کی حد میں تبدیلی کے خواہشمند ترمیم لےاۤئیں، شبلی فراز

مریم نواز عدلیہ کو متنازعہ بنانے کی ناکام کوشش کررہی ہیں، پی ٹی آئی رہنما
اپ ڈیٹ 24 فروری 2023 07:04pm
فوٹو بذریعہ اے پی پی
فوٹو بذریعہ اے پی پی

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شبلی فراز نے کہا ہے کہ صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی پنجاب اور خیبرپختونخوا میں ضمنی الیکشن کی تاریخ دے چکے ہیں، نوے دن کی حد میں تبدیلی چاہنے والے اۤئین میں ترمیم لے اۤئیں۔

پنجاب اور خیبرپختون خوا میں الیکشن کا معاملہ سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے۔ کپتان کے کھلاڑیوں کی خواہش ہے کہ ضمنی انتخابات صدر ڈاکٹر عارف علوی کی دی گئی تاریخ کے مطابق 19 اپریل کو کرائے جائیں۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں شبلی فراز نے کہا کہ آئین پرعمل درآمد کرکے انتخابات کروائے جائیں، اگر کوئی نوے دن کی انتخابات کی حد میں تبدیلی چاہتا ہے تو اسمبلی میں ترامیم کروالے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف اۤرگنائزر مریم نواز پر تنقید کرتے ہوئے پی ٹی اۤئی رہنما کا کہنا تھا کہ عمران خان نے جونیئر جج پر تنقید کی تو ان پر دہشت گردی کا مقدمہ بنا دیا گیا جبکہ دوسری طرف مریم نواز عدالت کو متنازعہ بنانے کی ناکام کوشش کررہی ہیں۔

Supreme Court of Pakistan

Pakistan Politics

punjab kpk election