سیکرٹری خوراک پنجاب نے جعلی سیڈ کمپنیوں کی آڑ میں گندم کی خریداری کرنیوالوں کو واررنگ دیدی
"کمپنیوں کے خلاف مقدمات کئے جائیں گے"
سیکرٹری خوراک پنجاب زمان وٹو نے جعلی سیڈ کمپنیوں کی آڑ میں گندم کی خریداری کرنے والی کمپنیوں کو واررنگ دیدی ہے۔
زمان وٹو نے کہا کہ جو سیڈ کمپنی بیج اگانے والے فارمر کی تفصیلات نہیں دے گی اس کمپنی کو گندم کا ایک دانہ بھی اٹھانے نہیں دیا جائے گا۔
سیکرٹری خوراک نے کہا کہ وفاقی حکومت سیڈ کمپنیوں کو تفصیلات مہیا کرنے کا پابند کرے سیڈ مافیا کو صوبے سے گندم اسمگل کرنے نہیں دی جائے گی۔
مقبول ترین












اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔