Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
11 Shawwal 1445  

عمران خان کی پیشی: پی ٹی آئی رہنماؤں نے دوبارہ حملے کا خدشہ ظاہرکردیا

'کوئی سازش ہوئی تو اس کے ذمہ داران کا تعین قوم کرے گی'۔
شائع 28 فروری 2023 08:52am
تصویر: اے ایف پی
تصویر: اے ایف پی

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی آج اسلام آباد کی عدالتوں میں پیشی کے حوالے سے پارٹی رہنماؤں نے سوال اٹھا دیے۔

پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے عمران خان پر دوبارہ حملہ کا خدشہ ظاہرکرتے ہوئے کہا کہ وہ عدالتوں کےاحترام میں پیش ہوں گے لیکن 22کروڑعوام کےلیڈرکی جان خطرے میں نہ ڈالی جائے۔

محفوظ مقام پر سماعت کے بندوبست کا مطالبہ کرنے والے فرخ حبیب نے مزید کہا کہ دوبارہ حملہ کا خدشہ موجود ہے تو ایسے میں عمران خان کی سیکیورٹی کی گارنٹی کون دے گا؟۔ جن کی ذمہ داری سیکورٹی فراہم کرنا ہے ان میں سے وزیر داخلہ پچھلے قاتلانہ حملہ کے ملزم ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم کی انتقامی کاروائیوں پر مبنی جعلی مقدمات کی ایسے مقامات پرعدالتی پیشیاں جہاں شدید سیکیورٹی خطرہ ہے۔

مسرت جمشید چیمہ نے بھی اپنی ٹویٹ مین انہی خدشات کااظہارکرتے ہوئے لکھا کہ، ’عمران خان کو اسلام آباد بلایا جارہا ہے وہ قطعی محفوظ نہیں، انہیں سیکیورٹی دینا ریاست کی ذمہ داری ہے۔‘

انہوں نےکہا کہ اگر کوئی سازش ہوئی تو اس کے ذمہ داران کا تعین قوم کرے گی۔

فیصل جاوید نے بھی انہی خدشات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ، ’ایسا لیڈر صدیوں میں پیدا ہوتا ہے- ہمیں قدرکرنی چاہیے-‘

واضح رہے کہ عمران خان کے خلاف آج چارمختلف کیسز کی سماعت ہوگی، انہوں نے آج اسلام آباد کی عدالتوں میں پیش ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

عمران خان اسلام آباد کی عدالتوں میں پیشی کیلئے زمان پارک سے روانہ

توشہ خانہ کیس میں بھی عمران خان کی ضمانت کی مدت آج ختم ہوجائے گی، کیس جوڈیشل کمپلیکس منتقل کرنے اور پمز سے طبی معائنے کی درخواستیں گزشتہ روز مسترد کی جاچکی ہیں۔

اس کے علاوہ الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج اور محسن شاہنواز پرحملے کے کیس میں بھی عمران خان عدالت میں پیش ہوں گے۔

pti

Farrukh Habib

imran khan

Musarrat Jamshed Cheema

Politics 28 Feb 2023

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div