Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کے خلاف توہین عدالت کی انٹرا کورٹ اپیل دائر

انٹرا کورٹ اپیل شاہد رانا ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی
شائع 04 مارچ 2023 11:07am
فوٹو۔۔۔۔ اے پی پی
فوٹو۔۔۔۔ اے پی پی

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کے خلاف توہین عدالت کی انٹرا کورٹ اپیل دائر کردی گئی۔

لاہور ہائیکورٹ کے عدلیہ کو متنازعہ بنانے پر رانا ثناء اللہ کے خلاف توہین عدالت درخواست کے حکم کے خلاف درخواست دائر کردی گئی۔

مزید پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ نے رانا ثناء اللہ کیخلاف توہین عدالت کی درخواست خارج کردی

لاہور ہائیکورٹ کے سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف اپیل درخواست گزار شاہد رانا ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ سنگل بینچ کا فیصلہ قانون کے مطابق نہیں ہے، عدالت سنگل بینچ کے فیصلے کو کلعدم قرار دے۔

مزید پڑھیں: عدلیہ کو متنازعہ بنانے پر رانا ثنا کیخلاف توہین عدالت درخواست کا تحریری حکم جاری

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کے خلاف توہین عدالت درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ رانا ثناء اللہ نے لائیو پریس کانفرنس کر کے سابق وزیراعلیٰ پرویز الہٰی اور صدر سپریم کورٹ بار کی آڈیو لیک کی، رانا ثناء اللہ نے آڈیو لیک کرکے عدلیہ کو اسکینڈلائز کیا، وکیل اور کلائنٹ کی پرائیویسی کو متاثر کر کے قانونی حلقوں کو ہیجان میں مبتلا کیا۔

مزید پڑھیں: رانا ثناء اللہ کے وارنٹ گرفتاری جاری، 7 مارچ کو پیش کرنے کا حکم

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی تھی کہ غیر آئینی اقدام کرنے اور عدلیہ کو اسکینڈلائز کرنے پر رانا ثناء اللہ کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی کی جائے۔

PMLN

Interior Minister

Rana Sanaullah

Lahore High Court

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div