شمالی و جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 دہشت گرد ہلاک
دہشت گردوں سے اسلحہ،گولہ بارود اور بڑی تعداد میں سامان برآمد
شمالی اور جنوبی وزیرستان کے اضلاع میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی اور جنوبی وزیرستان کے اضلاع میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، اور اس دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشت گرد مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور بڑی تعداد میں سامان برآمد ہوا ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج غیرمتزلزل عزم کے ساتھ اپنی سرزمین کے ایک ایک انچ سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
ISPR
security forces
مزید خبریں
گوگل کا پاکستان میں 50 اسمارٹ اسکول قائم کرنے کا منصوبہ
پنجاب حکومت کا بڑا فیصلہ، صوبے بھر کے ٹیوب ویلوں کوسولر پر منتقل کرنے کا فیصلہ
پاکپتن میں بیاہتا دلہا دلہن ہی کے ہاتھوں لُٹ گیا
پنجاب میں بھی پولیس چوکی پر حملہ، اہلکاروں نے دہشت گرد مار بھگائے
لاہور میں کمیاب نسل کے گِدھ نمودار، پرندوں کے شائقین کو خوش گوار حیرت
خیبرپختونخوا میں بارشوں سے 36 ہزارایکڑ پر کھڑی فصلیں اور باغات تباہ
تبولا
Taboola ads will show in this div
مقبول ترین
Comments are closed on this story.