Aaj News

جمعہ, اکتوبر 11, 2024  
07 Rabi Al-Akhar 1446  

نیٹ فلکس کے پاکستانی صارفین کیلئے خوشخبری

نیٹ فلکس اپنے سب سے سستے سبسکرپشن پیکجز متعارف کروائے گا
شائع 10 مارچ 2023 09:11pm

مشہور اسٹریمنگ سروس نیٹ فلکس نے بھی اسپاٹیفائی کی طرح اپنے پاکستانی صارفین کو بڑی خوشخبری سنادی ہے ۔

پاکستان میں موجود نیٹ فلکس صارفین کے لیے خوشی کی خبر یہ ہے کہ پاکستان کا شمار ان ممالک میں کیا گیا ہے جہاں پر نیٹ فلکس اپنے سب سے سستے سبسکرپشن پیکجز متعارف کروائے گا۔

موجودہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان 1.6ڈالرز، ترکی 3.38ڈالرز، ارجنٹائن 3.5ڈالرز، کولمبیا 3.55ڈالرز، اور بھارت 2.43 ڈالرز میں سب سے زیادہ سستی نیٹ فلکس سبسکرپشنز مل سکتی ہیں۔

دوسری طرف، نیٹ فلکس کے سب سے مہنگے منصوبے سوئٹزرلینڈ 12.62ڈالرز، اسرائیل 9.11ڈالرز، امریکہ 9.99ڈالرز، اور ڈنمارک 14.85 ڈالرز میں ہیں۔

جن ممالک میں سبسکرپشن فیس کم کی گئی ہے ان میں ملائشیا، انڈونیشیا، تھائی لینڈ، فلپائن، کروشیا، وینزویلا، کینیا اور ایران شامل ہیں۔

پاکستان

Netflix