Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
24 Shawwal 1445  

الیکشن کمیشن نے پنجاب میں الیکشن کیلئے ریٹرننگ افسران کی ٹریننگ شروع کردی

30 اپریل کو پنجاب میں ہونے والے عام انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کی تیاریاں جاری
شائع 11 مارچ 2023 12:27pm
الیکشن کمیشن آف پاکستان
الیکشن کمیشن آف پاکستان

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے پنجاب میں الیکشن کے لئے ریٹرننگ افسران کی ٹریننگ شروع کردی۔

30 اپریل کو پنجاب میں ہونے والے عام انتخابات کے لئے الیکشن کمیشن کی تیاریاں جاری ہیں، اس حوالے سے الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ افسران کی ٹریننگ شروع کردی۔

اسلام آباد سمیت پنجاب کے تمام ڈویژنز میں آر اوز کی تربیت شروع کی گئی ہے، 36 ڈی آر اوز، 297 آر اوز اور 594 اے آر اوز کی ٹریننگ شروع ہوگئی ہے۔

انتخابی عملے کی ایک روزہ ٹریننگ آج شام تک جاری رہے گی جبکہ الیکشن کمیشن کے تیار کردہ ماسٹرز ٹرینرز ٹریننگ دیں گے۔

ٹریننگ میں انتخابی انعقاد، پولنگ کا عمل اور الیکشنز ایکٹ سمیت اختیارات پر تربیت دی جائے گی جبکہ ڈی آر اوز، آر اوز، اے آر اوز کی ذمہ داریوں سے ٹریننگ میں آگاہ کیا جائے گا۔

الیکشن کمیشن نے گذشتہ روز ڈی آر اوز،آر اوز سمیت اسسٹنٹ ریٹرنگ افسران تعینات کیے تھے، کل سے پنجاب بھر کی صوبائی اسمبلیوں پر کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ شروع ہوگا۔

واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی کے عام انتخابات کے لئے پولنگ 30 اپریل کو شیڈول ہے۔

ECP

اسلام آباد

punjab election

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div