Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

وزیراعظم نے کپاس کی فی من قیمت مقرر کرنے کی منظوری دے دی

کپاس کی سپورٹ پرائس جلد ای سی سی سے منظور کروانے کیلئے پیش کرنے کی ہدایت
شائع 13 مارچ 2023 01:17pm
فوٹو۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔ فائل

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کپاس کی رواں سال قیمت 8500 روپے فی من مقرر کرنے کی اصولی منظوری دے دی۔

وزیراعظم کی زیر صدارت زرعی ٹاسک فورس کا جائزہ اجلاس ہوا، جس میں کپاس کی پیداوار بڑھانے اور سپورٹ پرائس مقرر کرنے پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

شہباز شریف نے کپاس کے کاشت کاروں کے لئے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے کپاس کی رواں سال قیمت 8500 روپے فی من مقرر کرنے کی اصولی منظوری دی۔

وزیرِ اعظم نے ہدایت کی ہے کہ کپاس کی سپورٹ پرائس جلد اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) سے منظور کروانے کے لئے پیش کی جائے۔

شہباز شریف نے کہا کہ صوبائی حکومتیں کسانوں کو کپاس کی مقرر کردہ قیمت کی فراہمی یقینی بنائیں، حکومت کپاس کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے، کپاس پاکستان کی زرمبادلہ کمانے والی فصل ہے۔

اسلام آباد

Farmers

Cotton

PM Shehbaz Sharif

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div