Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

’یہ ہم نے کیا دیکھ لیا‘ لمزکے ’فرضی دُلہا‘ کی وائرل ویڈیو سے صارفین پریشان

نئی ویڈیو نے دُلہا کا امیج تھوڑا خراب کردیا ہے
شائع 16 مارچ 2023 12:06pm

سوشل میڈیا صارفین کی ٹائم لائن آج کل لاہوریونیورسٹی آف منیجمنٹ سائنسز(لمز) میں ہونے والی ’فرضی شادی‘ کی دلکش ویڈیوزسے بھری پڑی ہے لیکن نقلی دلہےمیاں کی تازہ ویڈیو نے ایسے بہت سے دلوں کو ٹھیس پہنچائی ہے جنہوں نے انہیں سراہا تھا۔

لمزکے سینیئرطلباء نے یونیورسٹی لائف کو یادگار بنانے کیلئے روایتی پاکستانی شادی رچائی جس کے لیے باقاعدہ 3 روزہ تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔

ایونٹ کیلئے باقاعدہ آڈیشنزکے بعد دلہا اوردلہن کا کردار نبھانے کیلئے 2 سینیئرطلبا انوشہ فاطمہ اور تیمورعلی خان کا انتخاب کیا گیا تھا۔ فرضی شادی میں بات پکی سے لیکرڈھولکی، مہندی، بات تک تمام ایونٹ کا بھرپورانعقاد کیا ۔

دلہا اور دلہن نے اس شادی کی ویڈیوز کو انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بھی شیئرکیا جنہیں فالوورز کے علاوہ دیگرصارفین نے بھی خاصا پسندکیا۔

اب بات کی جائے اس شادی سے ہٹ کرعام زندگی کی تو تیمورکی ایک ٹک ٹاک ویڈیو خاصی وائرل ہے جس میں وہ شاید کچھ زیادہی ہی جوش دکھا گئے اور نتیجتاً دیکھنے والوں کے ارمانوں پراوس پڑگئی۔

ویڈیوپُرانی ہے کیونکہ تیمورعرف ٹی کے اس میں قوم کو یوم آزادی کی مبارکباد دے رہے ہیں اور جس اندازمیں وہ ایساکررہے ہیں دیکھنے والے انہیں مالیخولیا کا شکارکہیں تو غلط نہ ہوگا۔

لمز کے اس دلہے میاں کا طرز تخاطب حیران اور پریشان کرنے کے ساتھ ساتھ صارفین کو سوچ میں بھی مبتلا کررہا ہے کہ آخر انہوں نے یہ کیا دیکھ لیا۔

پاکستان زندہ باد اور لمز پائندہ باد کا نعرہ لگانے والے ٹی کے نے ماضی کے مقبول ترین آواز بینڈ کے ملی نغمے ’اےجوان‘ کا بھی اچھا خاصا بیڑہ غرق کیا۔

انوشہ اورتیمورکے انسٹاگرام اکاؤنٹ کا جائزہ لینے سے پتہ چلتا ہے کہ تیمورٹک ٹاکربھی ہیں اور انوشہ لالا کے نام سے انسٹا ہینڈل رکھنے والی انوشہ فاطمہ ماڈلنگ سے شغف رکھتی ہیں۔

LUMS

batch shadi

Taimur Ali Khan

Anoosha Fatima

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div