لاہور کے نجی اسکول کے طالبعلموں کی سڑک پر ہوائی فائرنگ

فائرنگ کے بعد گلبرگ پولیس نے طالبعلموں سمیت 21 افراد کو گرفتار کرلیا
شائع 21 مارچ 2023 09:40pm
فوٹو ــ اسکرین گریپ
فوٹو ــ اسکرین گریپ

لاہور میں نجی اسکول کے طالب علموں نے سڑک بند کرکے ہوائی فائرنگ کی جس کے نتیجے میں گلبرگ پولیس نے اسٹوڈنٹس سمیت اکیس افراد کو گرفتار کرلیا۔

لاہور میں گلبرگ کے مین بولیوارڈ کا علاقہ اس وقت فائرنگ سے گونج اٹھا جب نجی اسکول کے طالب علموں نے روڈ بلاک کرکے ہوائی فائرنگ کی۔

اسٹوڈنٹس کی جانب سے فائرنگ اور سڑک بند کرنے کے واقعہ کی فوٹیج منظرعام پرآگئی ہے۔ جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نوجوان ہوائی فائرنگ کررہے ہیں۔

طالب علموں کی جانب سے دن دہاڑے فائرنگ کرکے خوف و ہراس پھیلانے کے واقعہ کے بعد گلبرگ پولیس بھی حرکت میں آئی اور 21 اسٹوڈنٹس کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

lahore police

Lahore Law and order situation