Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

ایسے شخص کی سہولتکاری کی جارہی ہے جو تباہی کا دوسرا نام ہے، مریم نواز

ہم الیکشن سے نہیں ڈرتے، ہم الیکٹ ہو کر آتے ہیں سلیکٹ ہوکر نہیں، مریم نواز
اپ ڈیٹ 26 مارچ 2023 08:57pm

چیف آرگنائزرمسلم لیگ ن مریم نواز کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی سیاست سہولتکاروں کے اردگرد گھومتی ہے، ہم الیکشن سے نہیں ڈرتے، ہم الیکٹ ہو کر آتے ہیں،سلیکٹ ہوکرنہیں۔

لاہور میں لائرز ونگ کے عہدیداران سے بات کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کی چیف آگنائزر مریم نواز کا کہنا تھا کہ وکلا مسلم لیگ ن کا ہراول دستہ ہے، نوازشریف نے“ووٹ کو عزت دو“کا بیانیہ دیا، اور وکلا نے اس بیانیے کو آگے بڑھایا، لائرز ونگ نے قانون اور آئین کیلئے آواز بلند کی۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ ہم الیکشن سے نہیں ڈرتے، ہم الیکٹ ہو کر آتے ہیں سلیکٹ ہوکرنہیں، ایک شخص کی سیاست بیساکھیوں کے گرد گھومتی ہے، جسے عدلیہ نے بلایا اور وہ پیش نہیں ہوا، کبھی پلسٹراور کبھی جان کو خطرہ ہے کا بہانہ کیا۔

لیگی رہنما نے کہا کہ نوازشریف کے مقابلے میں اسے کسی نے انگلی بھی نہیں لگائی، نوازشریف کے ساتھ ناانصافیاں ہوئیں، انہیں بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نکالا گیا، اور ایک شخص کو 12،12مقدمات میں 5 منٹ میں ضمانت مل جاتی ہے، ان کی اہلیہ کی توشہ خانہ سے متعلق آڈیوز بھی سامنے آئیں، توشہ خانہ کے تحائف بیچنے کے بعد رقم جمع کروائی گئی، اور جب اس کیس میں پولیس عدالتی احکامات کی تکمیل کیلئےجاتی ہے تو حملہ ہوتا ہے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ پاکستان کیلئے انتخابات بہت ضروری ہیں، ہم الیکشن سے فرار نہیں چاہتے، ہم الیکشن لڑیں گے بھی اور جیتیں گے بھی، آئین توڑنے والے پر آرٹیکل 6 لگتا ہے، پرویز الہی اسمبلی توڑنا ہی نہیں چاہتے تھے، ملک میں انارکی پھیلانے کیلئے اسمبلیاں توڑی گئیں، ایک ایسے شخص کی سہولتکاری کی جارہی ہے جو تباہی کا دوسرا نام ہے۔

لیگی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن ہوگا تو آدھے ملک میں نگراں حکومت ہوگی، پنجاب اور کے پی کا الیکشن الگ کرنا کیا آئین کی خلاف ورزی نہیں، ریاست ایک شخص کے کہنے پر نہیں چل سکتی، ریاست کو اس شخص کو پوری قوت سے روکنا ہوگا، ورنہ ملک غلط ہاتھوں میں چلا جائے گا۔

PMLN

Maryam Nawaz

ٰImran Khan

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div