Aaj News

جمعرات, اپريل 18, 2024  
10 Shawwal 1445  

نگراں پختونخوا حکومت کا پی ٹی آئی دور میں بھرتی 5 ہزار سوشل میڈیا انفلوئنسرز نکالنے کا فیصلہ

سوشل میڈیا انفلوئنسرز سے مطلوبہ نتائج حاصل نہیں ہورہے، بیرسٹر فیروز جمال خان
شائع 29 مارچ 2023 09:18pm

خیبرپختونخوا کی نگران حکومت نے پی ٹی آئی دور میں بھرتی کئے جانے والے پانچ ہزار سوشل میڈیا انفلوئنسرز کو نکالنے کا فیصلہ کرلیا۔

نگران وزیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر فیروز جمال خان نے پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا انفلوئنسرز سے مطلوبہ نتائج حاصل نہیں ہورہے، اسی لئے انہیں ہٹایا جارہا ہے۔

بیرسٹر فیروز جمال کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت نے اپنے نام اور تشہیر کیلئے صوبے کو مقروض بنایا۔

انہوں نے کہا الیکشن کرانا ہماری ذمہ داری ہے، تاریخ دینا صدر اور گورنر کا کام ہے، روزمرہ معاملات میں رکاوٹیں کھڑی کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ بیوروکریسی ہمارے ساتھ مکمل تعاون نہیں کر رہی، تاہم اسی بیوروکریسی سے شفاف الیکشن کے انعقاد کو یقینی بنائیں گے۔

گزشتہ دنوں بیرسٹر فیروزجمال شاہ نے صوبائی حکومت کی جانب سے پانچ ہزارسوشل میڈیا انفلوئنسرز بھرتی کیے جانے کا انکشاف کیا تھا۔

PTI government

Care Taker Information Minister KPK

Social Media Influencers

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div