Aaj News

پیر, مئ 06, 2024  
27 Shawwal 1445  

بیساکھی میلے میں شرکت کیلئے بھارتی سکھ یاتری پاکستان پہنچ گئے

سکھ یاتری بہترین سفری سہولیات، فول پروف سیکیورٹی مہیا کرنے پر پاکستان کے مشکور
شائع 10 اپريل 2023 01:21pm

بھارت سے 324 ویں بیساکھی میلے میں شرکت کے لئے پاکستان آنے والے سکھ یاتری گوردوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب پہنچ گئے ہیں۔

بیساکھی تہوارمیں شرکت کے لئے بھارت سمیت دنیا بھرسے سکھ یاتریوں کی پاکستان آمد کا سلسلہ جاری ہے، 1265 بھارتی سکھ یاتریوں کا پہلا جتھہ سردار امرجیت سنگھ کی زیرقیادت خصوصی بسوں کے ذریعے گوردوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب پہنچا، تو متروکہ وقف املاک بورڈ اور ضلعی افسران نے سکھ یاتریوں کا شاندار استقبال کیا۔

ضلعی افسران نے انہیں گلدستے پیش کئے اور ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں، جبکہ سکھ یاتری ننکانہ صاحب میں تین روزہ قیام کے دوران اپنی مذہبی رسومات ادا کریں گے۔

سکھ یاتری اپنے روحانی پیشوا بابا گورونانک کی جائے پیدائش پہنچنے پر بھارتی سکھ یاتری بہت خوش دکھائی دے رہے ہیں، جبکہ سکھ یاتریوں نے بہترین سفری سہولیات اور فول پروف سیکیورٹی مہیا کرنے پر حکومت پاکستان، متروکہ وقف املاک بورڈ اور ضلعی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔

خیال رہے کہ سکھ یاتری بیساکھی کی مرکزی تقریب میں شرکت کے لیے 12 اپریل کو گورو دوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال کو روانہ ہوجائیں گے۔

Sikh pilgrims

Baisakhi Festival

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div