Aaj News

ہفتہ, مئ 04, 2024  
26 Shawwal 1445  

سندھ ہائی کورٹ : نواز شریف کی تقریر پر پابندی کی درخواست مسترد

نوازشریف کو جن عدالتوں سے ضمانت ملی وہاں رجوع کریں، عدالت کی ہدایت
شائع 11 اپريل 2023 01:17pm

عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی تقریر پر پابندی سے متعلق درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کردی۔

سندھ ہائی کورٹ میں سابق وزیراعظم نوازشریف کی تقریر پر پابندی سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔ درخواست پر سماعت چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کی سربراہی میں دورکنی بینچ نے کی۔

درخواست گزار سمیرا مہدی نے مؤقف پیش کیا کہ سابق وزیر اعظم نوازشریف اپنی تقاریر میں عدلیہ اور معزز ججز پر الزام تراشی کرتے ہیں، اور میڈیا پر ان کی تقاریر نشر کی جا رہی ہیں۔

درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ تمام ٹی وی چینلز کو نوازشریف کی تقریر نشر کرنے سے روکا جائے۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ نوازشریف نے عدالت سے ضمانت حاصل رکھی ہے، اور شہباز شریف بھی ضمانت پر ہیں، تو کیا شہبازشریف کی تقریر پر بھی پابندی لگا دیں۔

عدالت نے درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کردی، اور درخواست گزار کو ہدایت جاری کی کہ جن عدالتوں سے نوازشریف کو ضمانت ملی ہے آپ اس عدالت سے رجوع کریں۔

Nawaz Sharif

Sindh High Court

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div