سندھ الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام کے قانون کی منظوری دے دی گئی

صوبے میں پیدا ہونے والی بجلی کی تقسیم صوبائی حکومت کرے گی، ترجمان سندھ حکومت
شائع 12 اپريل 2023 04:34pm

صوبائی کابینہ نےسندھ الیکٹرک پاورریگولیٹری اتھارٹی کےقیام کےقانون کی منظوری دے دی۔

حکومت سندھ کی جانب سے اہم اور تاریخی اقدام سامنے آیا ہے، کیوں کہ صوبائی کابینہ نے سندھ الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام کے قانون کی منظوری دے دی ہے۔

اس حوالے سے ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب نے اپنی ٹویٹ میں کہا ہے کہ اب صوبے میں پیدا ہونے والی بجلی کی تقسیم سندھ حکومت کرے گی۔

مرتضی وہاب نے کہا کہ یہ سندھ حکومت کا ایک تاریخی فیصلہ ہے، اب سندھ کے لوگوں کو سستی بجلی فراہم کرسکیں گے۔

Sindh government

WAPDA