Aaj News

جمعہ, مئ 10, 2024  
01 Dhul-Qadah 1445  

زلمے خلیل زاد کا آصف زرداری پر طنز

مسٹر 10 پرسنٹ کو جواب ہے کہ میں کسی ملک کا ایجنٹ نہیں، زلمے خلیل زاد
شائع 16 اپريل 2023 12:53pm

افغانستان میں امریکا کے سابق خصوصی نمائندے زلمے خلیل زاد نے نے سابق صدر آصف زرداری پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسٹر ٹین پرسنٹ کو ملک کا مفاد پہلے دیکھنا چاہئے۔

افغانستان میں امریکا کے سابق خصوصی نمائندے زلمے خلیل زاد نے اس بار سابق صدر آصف زرداری پر طنز کے تیر برسائے ہیں، اور کہا ہے کہ پاکستان کے مسٹر 10 پرسنٹ کو یہ جواب ہے کہ میں کسی ملک کا ایجنٹ نہیں ہوں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اظہار خیال کرتے ہوئے زلمے خلیل زاد کا کہنا تھا کہ میں نے پاکستان کے تہرے بحران پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا تھا، اور میں نے یہ بھی مشورہ دیا تھا کہ کیا کرنا چاہئے۔

سابق خصوصی نمائندے نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ مسٹر ٹین پرسنٹ کو ملک کا مفاد پہلے دیکھنا چاہئے، بینظیر بھٹو کی میراث کا احترام کرنا چاہئے، سپریم کورٹ کے فیصلے سے روگردانی کے بجائے اس پر عمل کریں۔

زلمے خلیل زاد کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بحران بڑھا تو 220 ملین افراد متاثر ہوں گے، اور عوام ان کے اور ان جیسے دیگر افراد کی طرح نہیں ہیں، عوام کے پاس ان جیسے پوش گھر نہیں ہیں، نہ ہی ایسے ممالک ہیں جہاں وہ جب چاہیں بھاگ جائیں۔

Asif Ali Zardari

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div