Aaj News

منگل, اپريل 30, 2024  
22 Shawwal 1445  

وزیراعظم آزاد کشمیر کا انتخاب، اسد قیصر کا اراکین کو خریدنے کا الزام

ہمیں معلوم ہوا ہے کہ اراکین اسمبلی کو خریدنے کی کوشش کی جا رہی ہے، اسد قیصر
شائع 16 اپريل 2023 08:44pm
فوٹو ـ۔ـ فائل
فوٹو ـ۔ـ فائل

پاکستان کی قومی اسمبلی کے سابق اسپیکر اور پی ٹی آئی کے رہنما اسد قیصر نے وزیراعظم آزاد کشمیر کے انتخاب سے قبل سیاسی حریفوں پر اراکین اسمبلی کو خریدنے کی کوشش کا الزام عائد کردیا۔

مظفرآباد میں اسد قیصر نے قائمقام وزیراعظم آزاد کشمیر خواجہ فاروق احمد کے ہمراہ وزیر اعظم ہاوس میں پریس کانفرنس کی۔

اسد قیصر نے کہا کہ آزاد کشمیر میں نئے قائد ایوان کے الیکشن ہو رہے ہیں ، وزیراعظم کے خلاف عدالتی فیصلے کے بعد مجھے اور پرویز خٹک کو پارٹی کی معاونت کے لیے بھیجا گیا ہے، مشاورت جاری ہے ، آخری فیصلہ عمران خان کریں گے اور وہی فیصلہ حتمی ہو گا۔

وزیراعظم آزاد کشمیر کے انتخاب سے متعلق اسد قیصر نے کہا کہ ہمیں معلوم ہوا ہے کہ اراکین اسمبلی کو خریدنے کی کوشش کی جا رہی ہے، میرے ساتھ جو غیرت مند لوگ بیٹھے ہیں انہیں کوئی خرید نہیں سکتا۔ آج بہت محتاط گفتگو کر رہا ہوں کل کھل کر بولوں گا۔

انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے پاس 31 ووٹ ہیں اور ایک اتحادی ممبر کی حمایت بھی حاصل ہے، مختلف قوتوں نے دباؤ ڈالا ہے کہ ہمیں خریدیں لیکن ہماری پارٹی ایک نظریے پر ہے، آگر عوام کے دیئے ہوئے مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالا تو اس کا اثر تحریک آزادی پر پڑے گا۔

تحریک انصاف کو عوام نے مینڈیٹ دیا ، اگر کسی نے اس معاملے میں شرارت کی تو عوام ان سے نمٹیں گے، پارٹی کے ساتھ دغا کرنے والے لوٹا کریسی کو کبھی پارٹی اور عوام معاف نہیں کریں گے۔ یہ حساس علاقہ ہے ہم نہیں چاہتے کہ یہاں کسی قسم کا کوئی ایشو بنے۔

PTI AJK

Supreme court AJK

AJK PM Election

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div