Aaj News

منگل, اپريل 30, 2024  
21 Shawwal 1445  

عید کے بعد حکمراں جماعتوں کا سربراہی اجلاس بلانے کا فیصلہ

وزیراعظم کی زیر صدارت اہم مشاورتی اجلاس کا اعلامیہ جاری
شائع 20 اپريل 2023 08:19am
فوٹو۔۔۔۔۔ اے پی پی
فوٹو۔۔۔۔۔ اے پی پی

وزیراعظم شہبازشریف کی صدارت میں حکمراں جماعتوں کے اہم مشاورتی اجلاس میں ملک میں ایک ہی دن انتخابات پر مشاورت کے لئے عید کے بعد حکمراں جماعتوں کا سربراہی اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔

اسلام آباد میں وزیراعظم کی صدارت میں حکمراں جماعتوں کا اہم مشاورتی اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں ہوا، اجلاس میں ملکی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اس کے علاوہ آئینی و قانونی امور پر مستقبل کی حکمت عملی پر مشاورت بھی کی گئی جبکہ نگراں حکومتوں کے تحت ملک میں ایک ہی دن عام انتخابات کے مؤقف پر بھی مشاورت ہوئی۔

اعلامیے کے مطابق عید الفطر کے بعد حکمران جماعتوں کا سربراہی اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، پارلیمنٹ کے اندر اور باہر موجود تمام جماعتوں کے ساتھ قومی عمل کو اگلے مرحلے میں لے جائے، اتحادی جماعتوں میں الیکشن کے انعقاد سے متعلق مشاورت اورمذاکرات کا عمل جاری رکھا جائے۔

اس کے علاوہ بلاول بھٹوزرداری اورمولانا فضل الرحمان سے ملاقات بھی اس سلسلے کی کڑی ہے، سیاسی جماعتیں انتخابات کے انعقاد پر کامل یقین رکھتی ہیں۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سیاسی جماعتوں میں مذاکرات کے دروازے کبھی بھی بند نہیں کیے جاتے ہیں، آزادانہ، شفاف اور غیرجانبدارانہ انتخابات کو یقینی بنانا بنیادی آئینی تقاضا ہے۔

اجلاس نے عزم کا اعادہ کیا کہ انتخابات کے وہ تمام لوازمات یقینی بنائے جائیں، جن کے نتیجے میں انتخابات کے نتائج سب جماعتوں کو قابل قبول ہوں۔

اسلام آباد

Eidul Fitr

PM Shehbaz Sharif

Ruling parties

Politics April 20 2023

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div