Aaj News

منگل, اپريل 30, 2024  
21 Shawwal 1445  

چوہوں کی بڑھتی آبادی پر قابو پانے کیلئے امریکی شہر میں چوہا زار تعینات

یتھلین کوراڈی کو مخصوص ملازمت پر سالانہ ایک لاکھ 55 ہزار ڈالر ملیں گے
شائع 24 اپريل 2023 06:29pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل
کیتھلین کوراڈی۔ فوٹو — برطانوی میڈیا
کیتھلین کوراڈی۔ فوٹو — برطانوی میڈیا

امریکی شہر نیو یارک سٹی نے سالانہ ہزاروں ڈالرز کی تنخوا کے عوض پہلا ’چوہا زار‘ تقرر کیا ہے۔

برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کیتھلین کوراڈی کو باضابطہ طور پر نیو یارک شہر کا پہلا چوہا زار مقرر کیا ہے جنہیں جنگل میں بھاگنے والے چوہوں کی بڑھتی ہوئی آبادی کو کنٹرول کرنے کا کام سونپا گیا ہے۔

میئر نیو یارک سٹی ایرک ایڈمز نے مذکورہ تقرری کا باضابطہ اعلان کیا جب کہ سالانہ ایک لاکھ 55 ہزار ڈالر کی ملازمت حاصل کرنے کے لئے 900 افراد نے درخواستیں جمع کروائی تھیں۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ کیتھلن کا اپنی خیر مقدمی تقریر میں کہنا تھا کہ چوہوں کی تخفیف نیو یارک کے لوگوں کے لیے معیار زندگی کے مسئلے سے زیادہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عہدے پر فائز ہونے کے بعد میں چوہوں سے لڑنے کے لیے سائنس اور سسٹمز پر مبنی نقطہ نظر لانے کے لیے پُرجوش ہوں۔

New York

Rats

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div