Aaj News

جمعہ, دسمبر 13, 2024  
10 Jumada Al-Akhirah 1446  

سندھ ہائیکورٹ کا اعلیٰ پولیس حکام کو لاپتہ افراد کے کیسز خود دیکھنے کا حکم

چیف سیکریٹری، سیکریٹری داخلہ، آئی جی سندھ کو نوٹس جاری
شائع 28 اپريل 2023 10:30am

سندھ ہائیکورٹ نے اعلیٰ پولیس حکام کو لاپتہ افراد کے کیسز خود دیکھنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ محکمہ دفاع اور داخلہ کے سیکریٹریز آئندہ سماعت پر رپورٹس پیش کریں۔

لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی جہاں عدالت نے پولیس تحقیقات پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے پولیس رپورٹس مسترد کردیں۔

عدالت نے اعلی پولیس حکام کو لاپتہ کیسز خود دیکھنے کا حکم دیتے ہوئے چیف سیکریٹری، سیکریٹری داخلہ، آئی جی سندھ کو نوٹس جاری کردیئے۔

missing person

Sindh High Court