Aaj News

جمعہ, اکتوبر 11, 2024  
07 Rabi Al-Akhar 1446  

وزیراعظم نے 10 سے 14 ارب ڈالر کی آئل ریفائنری لگانے کی منظوری دیدی

اجلاس میں عوام کی بجلی عوام کو لوٹانے کا فیصلہ کیا ہے، وزیر مملکت برائے پیٹرولیم
شائع 28 اپريل 2023 08:15pm
Petroleum Minister Musadiq Malik press conference - Aaj News

وزیر مملکت پیٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے 10 سے 14 ارب ڈالر کی ریفائنری کے قیام کی منظوری دے دی ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا کہ معاشی ترقی سفر کے ارتقاء کے لئے سب سے زیادہ صجرورت توانائی کی ہے، ایک فیصد معاشی ترقی کے لئے دو فیصد توانائی بڑھانی پڑتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے کل بتایا کہ روس سے معاہدہ ہوچکا ہے اور بہت جلد پاکستان کو تیل مل جائے گا جس سے تیل کی قیمتوں میں کمی آئے گی۔

وزیر مملکت برائے پیٹرولیم کا کہنا تھا کہ کابینہ کی توانائی کمیٹی کے اجلاس میں وزیراعظم نے 10 سے 14 ارب ڈالر کی ریفائنری لگانے کی منظوری دی۔

مصدق ملک نے کہا کہ ا لوگ گیس لیکر بجلی بنا کر گرڈ کو مہنگی بیچ رہے تھے، یہ سلسلہ بھی آج ختم کرکے عوام کی بجلی عوام کو لوٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

توانائی کمیٹی اجلاس کے حوالے لیگی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ کراچی، لاہور سمیت دیگر شہروں کی نئی رہائشی عمارتوں میں گیس کی فراہمی نہیں ہے، لہٰذا اس ضمن میں کمیٹی نے ایک پارلیسی ترتیب دی ہے۔

وزیر مملکت نے کہا کہ اس منظور شدہ نئی توانائی پالیسی کے تحت مستقل میں گھر، گھر ایل پی جی، سولر اینرجی اور ایل این جی فراہم کی جائے گی۔

Shehbaz Sharif

LNG

Musadik Malik

LPG Gas