Aaj News

منگل, اپريل 30, 2024  
21 Shawwal 1445  

امریکا، شرحِ سود بُلند ترین سطح پر پہنچنے سے 3 امریکی بینک دیوالیہ

امریکا میں مہنگائی میں مزید اضافے کا امکان
اپ ڈیٹ 04 مئ 2023 09:48am
امریکی مرکزی بینک نے شرح سودمیں مزید 0.25 فیصد اضافہ کردیا -تصویر: روئٹرز/فائل
امریکی مرکزی بینک نے شرح سودمیں مزید 0.25 فیصد اضافہ کردیا -تصویر: روئٹرز/فائل

امریکا کے ڈیفالٹ ہونے کے خدشات بڑھنے لگے ہیں جس کے پیشِ نظر مہنگائی بڑھنے کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔

امریکی مرکزی بینک نے شرحِ سود میں مزید 0.25 فیصد اضافہ کردیا ہے جس کے بعد امریکا میں شرحِ سود بڑھ کر5.25 فیصد کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

امریکی مرکزی بینک نے شرح سود 16 سال میں بلند ترین سطح پر پہنچا دی ہے جس کی وجہ سے تین امریکی بینک دیوالیہ ہو چکے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکا کے ڈیفالٹ ہونے کے خدشات پر آئل مارکیٹ پر منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں جس کے باعث خام تیل کی قیمتوں میں چار ڈالر تک کی بڑی کمی ہوئی ہے۔

Joe Biden

United States

Interest Rate

Inflation

USA

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div