Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

ملک میں ایک ساتھ انتخابات کرانے کا کیس سماعت کیلئے مقرر

چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ آج سماعت کرے گا
اپ ڈیٹ 05 مئ 2023 12:02am
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

ملک بھر میں ایک ساتھ انتخابات کرانے کا کیس سپریم کورٹ آف پاکستان میں سماعت کیلئے مقرر ہوگیا۔

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ آج ملک بھر میں ایک ساتھ انتخابات کرانے کے کیس کی سماعت کرے گا۔

رجسٹرار سپریم کورٹ آف پاکستان کی طرف سے ملک میں ایک ہی روز انتخابات کے حوالے سے کیس کی سماعت کل بروز جمعہ کو صبح ساڑھے 11 بجے ہو گی۔

تمام صوبائی اور قومی اسمبلی کے انتخابات ایک ہی تاریخ پر کرانے کے لیے پی ٹی آئی ٹیم کے ساتھ مذاکرات کے نتائج پر حکومت کل جامع بیان بھی جمع کرائے گی۔

ملک میں ایک ہی روز انتخابات کیس کی سماعت سپریم کورٹ کا تین رکنی بینچ کر رہا ہے، چیف جسٹس عمر عطاء بندیال، جسٹس منیب اختر اور جسٹس اعجاز الاحسن کیس کی سماعت کر رہے ہیں۔

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطاء بندیال پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ سیاسی جماعتیں ملک میں ایک ہی روز انتخابات کے حوالے سے معاملات طے کر لیں، بصورت دیگر آئینی طور پر ہمارے پاس 14 مئی کو انتخابات کی تاریخ واپس لینے کا کوئی راستہ نہیں ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف اور حکمران اتحاد کے درمیان اب تک تین مرتبہ مذاکرات ہو چکے ہیں، اسحاق ڈار کے بقول حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان ایک ہی روز الیکشن پر اتفاق ہو چکا ہے۔ تاہم الیکشن کی تاریخ پر تاحال ڈیڈ لاک برقرار ہے۔

pti

PDM

Supreme Court of Pakistan

Elections

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div