Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

بشریٰ بی بی نے مریم نواز کو قانونی نوٹس بھجوا دیا

غلط بیانی اور جھوٹے الزامات عائد کیے، مریم نواز 7 روز میں غیرمشروط معافی مانگیں، بشریٰ بی بی
اپ ڈیٹ 04 مئ 2023 10:02pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

چیئرمین تحریک انصاف اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور چیف آرگنائز مریم نواز کو قانونی نوٹس بھجوا دیا۔

سابق وزیراعظم پاکستان عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے مریم نواز کو قانونی نوٹس بھجواتے ہوئے مسلم لیگ ن کی نائب صدر سے غلط بیانی اور جھوٹے الزامات پر سات روز میں غیرمشروط معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے۔

بشریٰ بی بی نے مریم نواز کیخلاف باضابطہ قانونی کارروائی کا آغازکردیا ہے جس کے بعد مریم نواز کو قانونی نوٹس بھجوا دیا گیا۔ قانونی نوٹس فیصل فرید ایڈووکیٹ کی وساطت سے بھجوایا گیا۔

قانونی نوٹس میں مریم نواز سے سات روز میں بشریٰ بی بی سے غیرمشروط معافی مانگنے کا مطالبہ کیا گیا۔ بیان واپس نہ لینے پر مریم نواز کو ضابطہ فوجداری اور ہتکِ عزت سمیت متعلقہ قوانین کے تحت کٹہرے میں کھڑا کرنے کی کڑی تنبیہ بھی کی گئی ہے۔

بشریٰ بی بی کی جانب سے مریم نواز کے الزامات پرمبنی تقریرکا متن بھی نوٹس کا حصہ بنایا گیا ہے۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ بشریٰ بی بی مکمل طور گھر کی دہلیز تک محدود باپردہ خاتون ہیں۔

مریم نواز کا ردعمل

مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائز مریم نواز نے بشریٰ بی بی کی جانب سے نوٹس بھجوانے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ چلیں اسی بہانے عدالت تو جائیں گے اور وہاں تو اپنی ہی چوریاں کھلیں گی۔

مریم نواز نے ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ جواب دینا پڑے گا، جس کے ثبوت اپنی ہی آواز میں موجود ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ نوٹس مریم نواز کو نہیں با پردہ خاتون اپنے کارناموں کے جواب عدالت میں جا کر دیں۔ سب کیس عدالت میں ہیں، مریم نواز نے تم سب بہروپیوں کو بے نقاب کیا ہے۔

ٹوئٹ میں مریم اورنگزیب نے طنز کرتے ہوئے لکھا کہ با پردہ خاتون گھر تک نہیں بلکہ گھڑیاں، پانچ کیرٹ کے ہیرے، زمینیوں کی چوریوں اور سیاسی مخالفین کو غداری سے لنک کرنے تک محدود رہیں۔

PDM

Maryam Nawaz

imran khan

bushra bibi

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div