Aaj News

جمعہ, مئ 17, 2024  
08 Dhul-Qadah 1445  

مقبول فاسٹ فوڈ چین چوہوں کی موجودگی پر 10 روز کیلئے بند کردی گئی

تحقیقات پر چوہوں کی موجودگی کا علم ہوا
شائع 05 مئ 2023 04:09pm
تصویر/ فائل
تصویر/ فائل

مشرقی لندن میں حکام نے مکڈونلڈز کی برانچ میں بڑے پیمانے پر چوہوں کی موجودگی کا انکشاف کرتے ہوئے اسے صحت کے لئے“بڑا خطرہ“ قرار دے دیا۔

چوہوں کی موجودگی ثابت ہونے پر مقبول فاسٹ فوڈ چین پرحکام نے 5 لاکھ پاؤنڈ کا بھاری جرمانہ عائد کردیا۔

ایک گاہک کی جانب سے برگرمیں چوہوں کے فضلے کے ذرات پائے جانے کی شکایت کے بعد تحقیقات پر ریسٹورنٹ میں چوہوں کی موجودگی کا علم ہوا۔

گاہک نے اپنا نام ظاہرنہ کرتے ہوئے بتایا کہ اِس نے مشرقی لندن کے لیٹن اسٹون میں موٹرسائیکلوں کے آرڈرنگ سلاٹ سے آرڈر کیا، اسے اپنے برگر کے ریپر کے اندر چوہوں کی مینگنیاں ملیں۔

اس کے بعد جب حکام نے تحقیقات کا آغاز کیا توچوہوں کی موجودگی پائی گئی، اسی روزبرانچ کو بند کرکے وہاں کھانا کھانے والوں کو فوری باہر جا نے کیلئے کہا گیا۔

واضح رہے کہ والتھم فاریسٹ بورو کونسل رواں ہفتے میکڈونلڈز کو حفظان صحت کے تین جرائم میں ملوث ہونے پرعدالت میں لے گیا تھا۔ والتھم فاریسٹ میونسپلٹی تمام ریسٹورنٹس میں حفظان صحت کی درجہ بندی کے لیے ذمہ دار ہے۔

برگر میں چوہوں کی مینگنیوں کی شکایت کرنے والے گاہک نے اپنا آدھا برگر ختم کرنے کے بعد ان کی موجودگی محسوس کی تھی۔ اس پر اُس نے والتھم فاریسٹ کونسل میں شکایت کی تھی جہاں نے متعلقہ حکام کو مکڈونلڈز کی اس برانچ میں فوری کارروائی کی ہدایت کی گئی

واضح رہے کہ یہ مکڈونلڈ کی برطانیہ میں قائم 1300 برانچوں میں سے ایک تھی، جسے 10 روز کے لئے بند کردیا گیا ہے۔

United Kingdom

دسترخوان

Burger Chain

McDonald's

Zinger Burger