Aaj News

جمعہ, مئ 17, 2024  
08 Dhul-Qadah 1445  

کچہ آپریشن: سنگین جرائم اور گولہ بارود فراہم کرنے والا نیٹ ورک توڑ دیا گیا

دو بڑے گینگز کو اسلحہ سپلائی کرنے والا کیرئیر بھی گرفتار
شائع 08 مئ 2023 05:55pm
تصویر: ٹوئٹر/ پاک ملٹری تھنگز
تصویر: ٹوئٹر/ پاک ملٹری تھنگز

کچہ کے علاقے میں آپریشن کے دوران کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کو بڑی کامیابی مل گئی، سی ٹی ڈی نے سنگین جرائم اور اسلحہ وگولہ بارود فراہم کرنے والا نیٹ ورک توڑ دیا۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دو بڑے گینگز کو اسلحہ سپلائی کرنے والا کیرئیر بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ عبدالخالق نامی شخص سیکنڈ کرئیر کے طور پر آپریٹ کررہا تھا۔

حکام نے بتایا کہ انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی میں دو راکٹ لانچر بھی برآمد کیے گئے۔

عبدالکالق سے دوران تفتیش اسلحہ اور گولہ بارود کی سپلائی کے حوالے سے اہم انکشافات ہوئے۔

ملزم نے بتایا کہ اسلحہ اوربارود کی فراہمی رکنی بلوچستان سے کی جارہی ہے، اسلحہ و بارود لینے کے لیے رمضان بگٹی اور ستار پتافی کو بھرتی کیا گیا تھا۔

ستار پتافی کے بھائی نے اسمگلر خان مسوری بگٹی سے ڈیل کروائی، خان مسوری بگٹی سے راکٹ لانچرز اور پروپیلرز خریدے گئے، اسلحہ و بارود کی رقم ایزی پیسہ اکاؤنٹس سے منقتل ہوئی، راکٹ لانچرز اور پروپیلرز رکنی سے حاجی پور اور راجن پور تک لائے گئے۔

حکام کے مطابق موٹر سائیکل کے زریعے لانچرز اور پروپیلرز کو دو مقامی کیرئیرز کی مدد سے منتقل کیا گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار کیرئیر عبدالخالق سے مزید تفتیش جاری ہے، اسلحہ و بارود کی سپلائی چین کے دیگر کردار جلد گرفتار کرلیں گے۔

kacha operation