Aaj News

ہفتہ, مئ 04, 2024  
25 Shawwal 1445  

کے الیکٹرک نے مزید 20 سال کیلئے کراچی مانگ لیا

نیپرا اتھارٹی نے اسٹیک ہولڈرز اور شہریوں سے چودہ روز میں رائے طلب کرلی۔
شائع 08 مئ 2023 06:42pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

کے الیکٹرک آئندہ مزید 20 سال کیلئے کراچی والوں کو بجلی فراہم کرنے کی خواہش مند ہے، اور اس کیلئے کے الیکٹرک نے سال 2043 تک لائسنس تجدید کی درخواست نیپرا میں دائر کردی ہے۔ اتھارٹی نے اسٹیک ہولڈرز اور شہریوں سے چودہ روز میں رائے مانگ لی۔

کے الیکٹرک کے موجودہ لائسنس کی مدت 20 جولائی کو ختم ہوگی، جبکہ لائسنس میں مزید 20 سال کیلئے 20 جولائی 2043 تک توسیع کی درخواست کی گئی ہے۔

کے الیکٹرک کی جانب سے درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ کمپنی 34 لاکھ صارفین کو خدمات فراہم کر رہی ہے، لائسنس کی تجدید صارفین اور الیکٹرک پاور انڈسٹری کے مفاد میں ہوگی اس لئے لائسنس کی تجدید کی جائے۔

nepra

karachi

License

K-Electric

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div