Aaj News

منگل, مئ 21, 2024  
12 Dhul-Qadah 1445  

کیا پنشنرز پر ٹیکس لگنے کی تیاری مکمل ہوگئی؟ ممکنہ شرح کیا ہوگی

آئی ایم ایف مشن کا مئی کے وسط میں دورہ پاکستان متوقع
شائع 03 مئ 2024 10:05am
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے مشن کی جانب سے مئی کے وسط میں دورہ پاکستان متوقع ہے، اس دوران 6 سے 8 ارب ڈالر کے آئندہ بیل آؤٹ پیکیج کے اہم خدوخال طے ہوں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نئے بیل آؤٹ پیکیج کا حجم آئندہ مذکرات میں طے کیا جائے گا۔ آئی ایم ایف ٹیم دو ہفتے اسلام آباد میں قیام کرے گی تاکہ آئندہ چار سالہ پروگرام کے لیے معیشت کے اشاریے اور مالی فریم ورک کو حتمی شکل دی جا سکے۔

رپورٹ کے مطابق پنشن اصلاحات آئی ایم ایف کے پروگرام کا ایک بڑا مطالبہ بن سکتا ہے اور اس کا تقاضا ہے کہ کئی نسلوں تک پنشن کا جاری رہنا قابل عمل نہیں ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایف بی آر کی جانب سے ایک لاکھ سے کم پنشن والوں کو بھی ٹیکس نیٹ میں لانے کی تجویز زیر غور ہے۔ اس کے علاوہ ایک اور منصوبہ یہ ہے کہ 10 فیصد ٹیکس کی ایک جیسی شرح تمام پنشنرز پر لگا دی جائے۔

پاکستان کی جانب سے یہ استدعا کی جانے کا امکان ہے کہ اس پروگرام کو ماحولیاتی فنانسنگ کے ذریعے مزید بڑھایا جائے، اسی طرح جیسے بنگلا دیش کے لیے اور مصر کےلیے کیا گیا تھا۔

FBR

pension

IMF program