Aaj News

ہفتہ, مئ 04, 2024  
25 Shawwal 1445  

عمران خان کو فوجی افسر کیخلاف ایف آئی آر سے میں نے روکا تھا، پرویزالٰہی

'4 ماہ بعد انھوں نے ہماری حکومت نہیں چلنے دی'
شائع 09 مئ 2023 11:12am

پاکستان تحریک انصاف کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالٰہی نے تسلیم کیا ہے کہ وزیرآباد حملے کی تحقیقات کے دوران عمران خان کو انہوں نے ہی فوجی افسر کیخلاف ایف آئی آر درج کروانے سے روکا تھا۔

اے آروائے کے پروگرام ’خبر مہربخاری کے ساتھ‘ میں شریک اس وقت کے وزیراعلٰی پرویز الٰہی نے اپنے ہی پارٹی چیئرمین کے الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو پیشکش کی تھی کہ جس افسر سے چاہیں تحقیقات کروانے کیلئے تیارہیں ، دو تین تکنیکی چیزوں کی بنیاد پر ایف آئی آر درج کروانے سے روکا تھا۔

میزبان کی جانب سے سوال کیا گیا تھا کہ تحقیقات میں کون رکاوٹیں ڈال رہا تھا جس پر پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ ، ’میں نے ہی روکا تھا‘۔

ان کا کہنا تھا کہ ظاہرہےعمران خان نے مجھے وزیر اعلیٰ بنایا تھا تو میں کیسے کوئی ایسی بات کرتا کہ انہیں ذہنی اذیت ہوتی۔

پرویزالٰہی نے مزید کہا کہ ، ’ایک بات جو فیئرہے ، ہم نے کہا تھا کہ اپنی مرضی ( تحقیقات کیلئے ) کے لوگ لگا لیں، ہمیں اعتراض نہیں، آپ کی اپنی حکومت ہے اور ہمیں بڑا دکھ ہے اس بات (حملے) کا۔‘

انہوں نے اپنی بات کی وضاحت کرتے ہوئے مزید کہا کہ ، ’آپ کسی جج کیخلاف ایف آئی آر نہیں دے سکتے، ان کا اپنا ادارہ موجود ہے۔ آپ فوج کے ادارے کیخلاف نہیں دے سکتے۔ 4 ماہ بعد انھوں نے ہماری حکومت نہیں چلنے دی، 4 ماہ بعد عمران خان کے گھر کیا کِیا اور ہمارے گھر کیا کِیا‘۔

پی ٹی آئی صدرکا کہنا تھا کہ پرانا وقت چلا گیا، اب ہم نئے دور میں داخل ہو رہے ہیں۔ آپ نے (اداروں کی) ساکھ بنانی ہے۔ اس لیے تحمل سے چلنا چاہئیے۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایس پی آر بھی ہمارا اپنا ادارہ ہے، اپنے لوگ ہیں۔ پہلا کام یہی ہوگا کہ ان کے ساتھ بیٹھیں اور ملک مضبوط کریں۔ ادارے مضبوط ہوں گے تو ملک مضبوط ہو گا، فوج ہمارا ادارہ ہےاور اس کی قربانیوں کو کس طرح بھول سکتے ہیں؟۔ فوج کے لوگ شہید ہو رہے ہیں، ہم انکی فیملیز سے ملتے ہیں تو دکھ ہوتا ہے۔

عمران خان پرحملہ کروانے میں ڈی جی سی ملوث ہونے سے متعلق سوال پر پرویز الٰہی نے کہا کہ تحقیقات ہو رہی ہے، میں کہتا ہوں انصاف ملنا چاہیے۔عام آدمی کو اورہمارے چیئرمین کو بھی انصاف ملنا چاہیے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ چیف منسٹری کے حوالے سے فیصلے عمران خان نے کرنے ہیں۔

پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف روزعدلیہ کیخلاف بول رہے ہیں، انہیں اداروں کو بدنام کرتے شرم نہیں آتی، گھس بیٹھیے محسن نقوی کے 90 دن پورے ہو چکے ہیں، ملک میں الیکشن کیوں نہیں ہو سکتے۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ کچے کے علاقے سے بکتر بند نکال کر میرے گھر پر حملہ کیا گیا۔

imran khan

Chaudhry Pervaiz Elahi

Pervaiz Elahi

Wazirabad Firing

Politics May 9 2023

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div