Aaj News

ہفتہ, مئ 04, 2024  
25 Shawwal 1445  

امید ہے پاکستان میں فریقین تحمل اور سمجھداری کا مظاہرہ کریں گے، افغان وزارت خارجہ

پاکستان میں موجود افغان شہریوں کیلئے متعلقہ دفاتر کو ضروری ہدایات جاری
شائع 11 مئ 2023 05:16pm
طالبان کے زیر انتظام افغانستان کی کابینہ میں شامل وزیر خارجہ امیر خان متقی 14 ستمبر 2021 کو کابل میں ایک پریس کانفرنس کر رہے ہیں۔ (محمد فاروق/اے پی)
طالبان کے زیر انتظام افغانستان کی کابینہ میں شامل وزیر خارجہ امیر خان متقی 14 ستمبر 2021 کو کابل میں ایک پریس کانفرنس کر رہے ہیں۔ (محمد فاروق/اے پی)

افغانستان میں قائم طالبان حکومت نے پاکستان کی موجودہ صورتِ حال پر غم کا اظہار کیا ہے، اور امید ظاہر کی ہے کہ فریقین تحمل اور سمجھداری کا مظاہرہ کریں گے۔

بدھ کی رات افغان وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ امارت اسلامیہ افغانستان پاکستان میں ہونے والے حالیہ واقعات سے غمزدہ ہے، جس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے ہوئے اور بعض صورتوں میں تشدد بھی ہوا۔

 افغان وزارت خارجہ کا پشتو میں جاری بیان
افغان وزارت خارجہ کا پشتو میں جاری بیان

بیان میں کہا گیا کہ امارت اسلامیہ افغانستان پاکستان میں سیاسی استحکام کو پاکستان کے مسلمان عوام اور خطے کے وسیع تر مفاد میں سمجھتی ہے اور امید کرتی ہے کہ فریقین تحمل اور سمجھداری کا مظاہرہ کریں گے۔

افغان وزارت خارجہ نے پاکستان میں مقیم افغان شہریوں کے تحفظ کے حوالے سے پاکستان میں قائم افغان حکومت کے دفاتر کو ضروری ہدایات جاری کی ہیں۔

imran khan arrested

politics may 11 2023

Afghan Foreign Ministry

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div