Aaj News

اتوار, مئ 05, 2024  
26 Shawwal 1445  

پی ٹی آئی کا نیب اور رینجرز کے خلاف مقدمات درج کرانے کا فیصلہ

وفاقی وزیرداخلہ، پنجاب اور پختونخوا کے نگران وزرائے اعلیٰ اور آئی جیز کو بھی مقدمات میں نامزد کیا جائے گا، پی ٹی آئی
شائع 14 مئ 2023 10:28pm
تصویر بزریعہ اے ایف پی
تصویر بزریعہ اے ایف پی

عمران خان کی زیرِ قیادت مرکزی قائدین کا اہم اجلاس ہوا جس میں 9 مئی کو بنیاد بناکر تحریک انصاف کے خلاف کئے گئے بے بنیاد پراپیگنڈے کو مسترد کردیا گیا۔

تحریک انصاف نے نیب اور رینجرز کے خلاف مقدمے کے اندراج کا فیصلہ بھی کرلیا۔ وفاقی وزیر داخلہ، پنجاب اور پختونخوا کے نگران وزرائے اعلیٰ اور آئی جیز کو بھی دیگر مقدمات میں نامزد کیا جائے گا۔

اجلاس کے بعد جاری ہونے والے اعلامیہ میں کہا گیا کہ پی ٹی آئی کی 27 سالہ تاریخ تشدد و اشتعال سے بالکل خالی ہے، مشکل ترین حالات میں بھی عمران خان نے قانون کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑا۔

اعلامیہ میں پرامن احتجاج میں شہریوں پر گولیاں برسانے کی جامع تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا، اور کہا گیا کہ کمیشن 9 مئی کو شہریوں کی شہادتوں اور انتشار کی کوششوں کی تحقیقات کرے۔

پی ٹی آئی نے نہتے شہریوں کے قتل کے مقدمات بھی درج کروانے کا اعلان کردیا، جن میں وفاقی وزیرداخلہ، پنجاب اور پختونخوا کے نگران وزرائے اعلیٰ اور آئی جیز کو نامزد کیا جائے گا۔

پی ٹی آئی نے پی ڈی ایم سربراہ فضل الرحمان کی سرکردگی میں مدارس کے بچوں کے ذریعے سپریم کورٹ پر یلغار کی شدید مذمت کی اور سپریم کورٹ سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔

پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ کو آئینی فرائض کی انجام دہی میں رکاوٹیں ڈالنے پر پوری عوامی قوت سے جواب دینے کا اعلان بھی کیا۔

پی ٹی آءی اعلامیے میں عدالتِ عظمیٰ کے حکم کے بعد پنجاب میں انتخاب نہ کروانے کو دستور کا قتل قرار دیا گیا اور کہا گیا کہ پنجاب کی نگران حکومت کے پاس اب کوئی آئینی جواز باقی نہیں۔

اجلاس میں زیرِحراست قائدین اور کارکنان کی رہائی کیلئے قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کیا گیا اور ملک بھر میں انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا پر عائد بندشوں کی بھی شدید مذمت کی گئی۔

imran khan

PTI protest

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div