Aaj News

اتوار, مئ 05, 2024  
26 Shawwal 1445  

معروف اداکار، ڈرامہ نگار اور دانشورشعیب ہاشمی چل بسے

شعیب ہاشمی معروف شاعر فیض احمد فیض کے داماد تھے
اپ ڈیٹ 04 مارچ 2024 04:25pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

معروف دانشوراورڈرامہ نگار شعیب ہاشمی لاہورمیں انتقال کرگئے،شعیب ہاشمی طویل عرصے سے علیل تھے ۔

شعیب ہاشمی انقلابی شاعر فیض احمد فیض کے داماد اور ان کی صاحبزادی سلیمہ ہاشمی کے شریک حیات تھے۔

ان کے صاحبزادے عدیل ہاشمی اور صاحبزادی میرا ہاشمی بھی ڈرامہ انڈٖسٹری سے وابستہ ہیں۔

والد کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے عدیل نے بتایا کہ وہ کافی عرصے سے بیمار تھے۔ شعیب ہاشمی کو برین ہیمرج ہوا تھا, کل رات کو طبیعت بگڑنے پرانہیں فوری اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ انتقال کر گئے۔

شعیب ہاشمی کی بیٹی میرا ہاشمی انگلینڈ میں ہیں جن کی آمد پر نمازجنازہ کا اعلان کیا جائے گا۔

شعیب ہاشمی نے 70 کی دہائی میں معروف ڈرامے لکھے اور ان میں کام بھی کیا۔ ان کے لکھے ڈراموں میں اکڑ بکڑ، سچ گپ اور ٹال مٹول شامل ہیں۔ انہیں 1995 میں حسن کارکردگی کا ایوارڈ ملا اور تمغہ امتیاز سے بھی نوازا گیا۔

Shoaib Hashmi

Adeel hashmi

Faiza Ahmed Faiz

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div