Aaj News

بدھ, مئ 01, 2024  
22 Shawwal 1445  

حساس ادارے کے افسران بن کر شہریوں کو لوٹنے والا گروہ گرفتار

ملزمان نےشہری سےایک کروڑ 5 لاکھ روپے ہتھیائے
شائع 17 مئ 2023 11:59am

حساس ادارے کے افسران بن کر شہری سے ایک کروڑ 5 لاکھ روپے ہتھیانے والے ملزمان کو ایف آئی اے نے گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل راولپنڈی نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے حساس ادارے کے افسران بن کر شہریوں کو لوٹنے والا گروہ گرفتار کرلیا ہے۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار ملزمان میں جمشید محمد خان اور شائیگن جمشید شامل ہے، ملزمان نےشہری سے ایک کروڑ 5 لاکھ روپے ہتھیائے، اور مطلوبہ رقم بینک اکاؤنٹ کے ذریعے حاصل کی، اور رقم وصول کرنے کے بعد شہری کو جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں۔

حکام نے بتایا کہ ملزم جمشید محمد خان نے خود کو آرمی ظاہر کر رہا تھا، ج کہ ملزم شائیگن جمشید نے خود کو حساس ادارے کے سربراہ کا پائلٹ ظاہر کر رکھا تھا۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کو اسلام آباد کے علاقے گلبرگ سے گرفتار کیا گیا، اور ان کے قبضے سے 6 موبائل فونز، 2 لیپ ٹاپ، ہارڈ ڈرائیو، ڈی وی آراور انٹرنیٹ ڈیوائسز برآمد ہوئی ہیں۔ ملزمان کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔

FIA

Terrorist Arrested

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div