فاسٹ بولر زمان خان انگلش کاؤنٹی میں شرکت کیلئے برطانیہ روانہ

سمر ٹی 20 بلاسٹ میں ڈربی شائر کی نمائندگی کریں گے
شائع 18 مئ 2023 03:15pm
فاسٹ بولر زمان خان
فاسٹ بولر زمان خان

پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز لاہور قلندرز کے فاسٹ بولر زمان خان انگلش کاؤنٹی میں شرکت کے لیے برطانیہ روانہ ہوگئے۔

21 سالہ فاسٹ بولر سمر ٹی 20 بلاسٹ میں شرکت کریں گے جس میں وہ ڈربی شائر کی نمائندگی کریں گے۔

آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے فاسٹ بولر لاہور قلندرز کے فاتح اسکواڈ کا حصہ تھے جبکہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی بھی نمائندگی کر چکے ہیں۔

PSL

lahore

Lahore Qalandars

English County

fast bower

summer blast t20

zaman khan