Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
20 Shawwal 1445  

اسلام آباد پولیس کا تحریک انصاف کے 2 بڑے رہنماؤں کے گھروں پر چھاپہ

چھاپے کے دوران علی نواز اعوان اور عمر ایوب گھر پر موجود نہیں تھے
شائع 24 مئ 2023 08:28am

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں کے گھروں پر چھاپے مارنے کا سلسلہ جاری ہے۔

وفاقی پولیس نے رات گئے پی ٹی آئی کے ریجنل صدر اسلام آباد علی نواز اعوان کے گھرپر چھاپہ مارا ہے تاہم وہ گرفتار نہیں ہوسکے۔

چھاپے کے دوران علی نواز اعوان گھر پر موجود نہیں تھے، گھر پر چھاپا مارنے کی ویڈیو اور تصاویر منظر عام پر آ گئی۔

اس کے علاوہ اسلام آباد پولیس نے سابق وفاقی وزیر عمر ایوب کے گھر پر بھی رات گئے چھاپہ مارا تاہم وہ گھر پر نہیں تھے۔

پولیس نے عمر ایوب کے ملازمین سے پوچھ گچھ کی، جس کے بعد پولیس واپس روانہ ہوگئی۔

پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما عامر ڈوگر فرار

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عامر ڈوگر کو خانیوال تھانہ کچا کھوہ میں درج مقدمے میں پولیس نے پیش کیا تو مقامی عدالت نے ڈسچارج کردیا جس پر پولیس نے دوبارہ گرفتار کرنا چاہا توعامر ڈوگر کے وکلاء نے اسے موقع سے فرار کروا دیا۔

پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما عامر ڈوگر کے خلاف خانیوال کے علاقہ تھانہ کچاکھو میں 2 مقدمات درج تھے جس میں وہ پیش ہونے کے لیے مقامی عدالت میں آئے تو سول جج محمد وسیم نے انہیں ڈسچارج کردیا ۔

مقامی پولیس نے انہیں دوبارہ گرفتار کرنے کی کوشش کی تو وکلاء نے عامر ڈوگر کو موقع سے فرار کروا دیا جس پر وکلاء اور پولیس کے مابین تکرار شروع ہوگی اور عامر ڈوگر موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

Omar ayub

اسلام آباد

Police Raid

islamabad police

pti leaders

Ali Nawaz Awan

politics may 24 2023

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div