کراچی میں مقررہ مقامات کے علاوہ مویشی منڈیاں لگانے پر پابندی عائد

کراچی کے 8 مقامات پر عید قرباں کے لیے مویشی منڈی لگانے کی اجازت ہوگی، سندھ حکومت
شائع 27 مئ 2023 07:13pm
کراچی مویشی منڈی۔ فوٹو — فائل
کراچی مویشی منڈی۔ فوٹو — فائل

سندھ حکومت نے مقررہ مقامات کے علاوہ مویشی منڈیاں لگانے پرپابندی عائد کردی۔

محکمہ داخلہ سندھ نے کراچی میں مقررہ مقامات کے علاوہ مویشی منڈیوں پر پابندی سے متعلق اعلامیہ جاری کردیا۔

اعلامیے کے مطابق غیر مقررہ مقامات پرمویشی منڈی پرپابندی دفعہ 144 کے تحت عائد کی گئی ہے۔

محکمہ داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ کراچی کے 8 مقامات پر عید قرباں کے لیے مویشی منڈی لگانے کی اجازت ہوگی۔

karachi

cow mandi