Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
25 Shawwal 1445  

عوام اور مسلح افواج میں خلیج پیدا کرنے کی ہر کوشش ناکام بنائیں گے، آرمی چیف

عدم استحکام پیدا کرنے کیلئے اندرونی عناصر اور بیرونی قوتوں کا گٹھ جوڑ بے نقاب ہوچکا ہے، جنرل عاصم
شائع 30 مئ 2023 12:44am
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ عوام اور مسلح افواج کے درمیان خلیج پیدا کرنے کی ہر کوشش ناکام رہے گی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کوئٹہ گیریژن کادورہ کیا، جنرل عاصم منیر نے کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ میں افسروں سے خطاب کیا، جس کے دوران آرمی چیف نے روایتی، غیر روایتی آپریشنل تیاریاں برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔

انھوں نے ففتھ جنریشن وار فیئر سے نمٹنے پر توجہ مرکوز کرنے پر بھی زور دیتے ہوئے کہا کہ عوام اور مسلح افواج کے درمیان خلیج پیدا کرنے کی ہر کوشش ناکام بنا دی جائےگی، ایسی کوئی خواہش کامیاب نہیں ہوگی۔

آرمی چیف نے مزید کہا کہ مسلح افواج پاکستان کے بہادر اور قابل فخر لوگوں کی مقروض ہے، عوام نے اپنی منفرد محبت سے دشمن کے مذموم عزائم کو منہ توڑ جواب دیا۔

جنرل عاصم کا کہنا تھا کہ ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے کیلئے اندرونی عناصر اور بیرونی قوتوں کا گٹھ جوڑ بے نقاب ہوچکا ہے، آرمی چیف نے واضح کیا کہ پاک فوج دنیا کی مضبوط ترین افواج میں سے ایک ہے، اہل پاکستان کی بے مثال حمایت سے پاک فوج کو کوئی نہیں روک سکتا۔

آرمی چیف نے کوئٹہ گیریژن میں جوانوں کیلئے مختلف فلاحی اسکیموں کا بھی دورہ کیا جبکہ جنرل عاصم منیر کے گریژن پہنچنے پر کمانڈر کوئٹہ کور نے استقبال کیا۔

COAS

security forces operation

Pakistan Law and order situation

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div