Aaj News

ہفتہ, مئ 04, 2024  
25 Shawwal 1445  

اُردن کی شاہی شادی میں ’سُرخ جلوس‘ نکالا جائے گا

شاہی شادی کا کھانا شہری بھی کھائیں گے
اپ ڈیٹ 31 مئ 2023 03:37pm
تصویر: عرب میڈیا
تصویر: عرب میڈیا
تصویر: روئٹرز
تصویر: روئٹرز

اُردن کی شاہی شادی کا سب کو بے صبری کے ساتھ انتظار ہے اُردنی ولی عہد شہزادہ الحسین بن عبد اللہ الثانی کی سعودی خاتون رجوۃ خالد السیف کے ساتھ شادی کے دو روزہ جشن کا آغاز آج ہونے جارہا ہے جس دوران چار ہزار سے ذائد شہریوں کوعشائیہ دیا جائے گا، سُرخ جلوس بھی نکالا جائے گا۔

عظیم الشان شادی کے حوالےسے سرکاری خبر رساں ادارے نے بتایا کہ اس موقع پر شاہ عبداللہ الثانی کی جانب سے الہاشمی ایوان شاہی میں عشائیہ دیا جائے گا جس میں اردن کے چار ہزار سے زیادہ شہری شریک ہوں گے۔

شاہی جوڑے کارواں ملک کے عمان کی متعدد سڑکوں سے گزرے گا جس کے پیش نظر مختلف مقامات پر قومی پرچموں آویزاں کردیا گیا ہے اس کے ساتھ ہی مختلف انداز میں خوشی کا بھرپہور مظاہرہ کیا جائے گا۔

شاہی جوڑے کو ملکہ اردن رانیہ العبداللہ الحسینیہ محل میں کریں گی اس کے بعد ہی باقاعدہ عشائیے کا اہتمام کیا جائے گا جس میں ہزاروں افراد شرکت کریں گے۔

دوسری جانب شاہی شادی کی تقریبات میں شرکت کے لئے متعدد مہمان عمان پہنچ رہے ہیں جن میں دوست ممالک کے سربراہ، ولی عہد سمیت مشہورشخصیات شرکت کریں گی۔

شاہی شادی کی دھوم پوری دنیا میں مچی ہوئی ہےاسی وجہ سے اردنی ولی عہد کی تقریب میں ملکی، علاقائی و بین الاقوامی میڈیا زبردست دلچسپی لے رہا ہے اسکے ساتھ ہی متعدد ٹی وی چینلز شادی کے پروگرام براہ راست دکھائیں گے۔

شاہی شادی: ”سرخ جلوس“ کیا ہے اور کہاں جائے گا؟

اردن کے شاہی پروٹوکول کے مطابق شادی کی تقریب میں ”سرخ جلوس“ نکالا جائے گا، جو دارالحکومت عمان میں قصر زہران سے قصر الحسینیہ تک گلیوں میں جائے گا جہاں مقامی افراد جشن منائیں گے۔

مذکورہ شاہی روایت کو ”سرخ جلوس“ یا ’’ریڈ پریڈ‘‘ کہا جاتا ہے جو اردن کی ہاشمی بادشاہت کے قیام کے بعد شروع ہوئی اور اس کے بعد سے یہ اردن کے قومی مواقع پر ہونے والی تقریبات کا حصہ بن گئی۔

جلوس میں کونسی سواریاں شامل ہونگی؟

سُرخ جلوس میں 20 لینڈ روور شامل ہوتی ہیں جن میں سے 14 جلوس میں شریک ہوتی ہیں باقی 6 ریزرو کاریں ہوتی ہیں اور 10 موٹر سائیکلیں بھی جلوس کا حصہ ہوتی ہیں۔

یاد رہے کہ شروعات میں یہ جلوس رائل گارڈ کے 71 ارکان نے نکالا تھا اور تمام نے اپنے سینوں پر سرخ رنگ کا اسکارف پہنے ہوئے تھے اس کے ساتھ ہی شرعات میں یہ جلوس سفید گھوڑے شامل ہوتے تھے لیکن بعد میں گھوڑوں کی جگہ موٹر سائیکلوں نے حاصل کرلی

جلوس کی تیاری بھی شاہی پروٹوکول کے منظور شدہ پروٹوکول کے مطابق ہی کی جاتی ہے اور جلوس کے دوران کاریں تقسیم کی جاتی ہیں۔

Jordan

Royal Marriage

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div