Aaj News

منگل, مئ 14, 2024  
05 Dhul-Qadah 1445  

زرداری پر قتل کی سازش کا الزام: شیخ رشید کیخلاف فرد جرم کی کارروائی پھر مؤخر

شیخ رشید کی آج کیلئے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور
شائع 03 جون 2023 05:05pm
سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید
سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے سابق صدر آصف زرداری پر قتل کی سازش کے الزامات کے کیس میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے خلاف فرد جرم کی کارروائی پھر مؤخر کردی۔

جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ نے شیخ رشید کے کیس کی سماعت کی، سابق وزیر داخلہ کے وکیل سردار شہباز عدالت میں پیش ہوئے۔

مزید پڑھیں: آصف زرداری پر قتل کی سازش الزام، پیپلز پارٹی کا عدالت جانے کا اعلان

شیخ رشید کی جانب سے آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی۔

ملزم کے وکیل سردار شہباز نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید کو گرفتار کرنے کے لیے پولیس سرگرم ہے ، وہ ضمانت پر ہیں اور کسی کیس میں مطلوب نہیں۔

مزید پڑھیں: آصف زرداری کیخلاف بیان: شیخ رشید پر فرد جرم کی کارروائی 14 اپریل تک مؤخر

وکیل سردار شہباز نے استدعا کی کہ شیخ رشید موجودہ صورتِ حال میں پیش نہیں ہو سکتے، استثنیٰ دیا جائے۔

عدالت نے شیخ رشید کی آج کے لیے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی۔

مزید پڑھیں: شیخ رشید کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

عدالت نے سابق وزیر داخلہ کے خلاف فرد جرم کی کارروائی مؤخر کرتے ہوئے سماعت 10 جولائی تک ملتوی کردی۔

Sheikh Rasheed

Asif Ali Zardari

Awami Muslim League

islamabad local court

Politics June 3 2023

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div