پشاور میں فرانزک سائنس لیب کے قیام کا منصوبہ کھٹائی میں پڑگیا

جگہ کا تعین نہ ہوسکا، نہ ہی کوئی فنڈز جاری ہوئے
اپ ڈیٹ 03 جون 2023 06:12pm
تصویر: اے ایف پی/ فائل
تصویر: اے ایف پی/ فائل

پشاور میں جدید سہولیات سے آراستہ فرانزک سائنس لیب کے قیام کا منصوبہ کھٹائی میں پڑگیا، لیب کے لئے جگہ کا تعین نہ ہوسکا، نہ ہی تاحال کوئی فنڈز جاری ہوئے ہیں۔

دستاویز کے مطابق جدید فرانزک لیب کے لئے مختص ریگی میں اراضی مناسب نہیں ہے اور اراضی کم بھی پڑگئی ہے، پی ڈی اے کی جانب سے اضافی اراضی والی جگہ بہت دُور ہے۔

مزید بتایا کہ فرانزک لیب کے لئے اب حیات آباد میں جگہ کی نشاندہی کی گئی ہے لیکن لیب کی اراضی کیلئے فی الحال فنڈزجاری نہیں ہوئے ہیں۔

خیبر پختونخوا

Science Lab