Aaj News

پیر, مئ 06, 2024  
27 Shawwal 1445  

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ گرفتاری کے بعد رہا

سزا کی کوشش الیکشن میں مداخلت ہے، ٹرمپ
اپ ڈیٹ 14 جون 2023 09:00am
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ۔ فوٹو — فائل
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ۔ فوٹو — فائل

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو گرفتار کے بعد رہا کردیا گیا جس کے بعد وہ عدالت سے روانہ ہوگئے۔

واضح رہے کہ ٹرمپ کو میامی میں فیڈرل کورٹ ہاؤس سے مختصر وقت کے لئے گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔

ٹرمپ نے خفیہ دستاویزات کیس میں لگائے گئے الزامات مسترد کرتے ہوئے عدالت میں خود کو بے قصور قرار دیا۔

اس ضمن میں سابق امریکی صدر کا کہنا تھا کہ سزا کی کوشش الیکشن میں مداخلت ہے، فرد جرم میں میرے خلاف لگائے گئے الزامات غلط ہیں، میں گناہ ہوں، البتہ نومبر 2024 کے صدارتی انتخابات کے لئے اپنی مہم جاری رہوں گا۔

ڈونلڈ ٹرمپ پرغیر قانونی طور پر امریکی قومی سلامتی کے دستاویزات رکھنے اور عہدیداروں سے جھوٹ بولنے کا الزام عائد ہے جب کہ انہیں چند ماہ قبل بھی گرفتار کیا گیا تھا۔

سابق امریکی صدر پر خفیہ دستاویزات کیس میں 37 الزامات لگائے گئے ہیں جن میں فرد جرم عائد ہونا تھی۔

ٹرمپ کے معاون والٹ ناوٹا کو بھی گرفتار کرلیا گیا، یہ پہلی بار ہوا ہے کہ کسی سابق امریکی صدر کو گرفتار کرکے فیڈرل کرمنل کورٹ میں پیش کیا گیا۔

Donald Trump

TRUMP ARRESTED

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div