Aaj News

اتوار, مئ 05, 2024  
26 Shawwal 1445  

آئی ایم ایف پاکستان کے نئے بجٹ پر تحفظات کا اظہار کردیا

ٹیکس نیٹ کو وسیع کرنے کا موقع گنوا دیا گیا، ایستھر پیریز
شائع 15 جون 2023 08:46am
آئی ایم ایف نئی ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کے سخت خلاف ہے، ایستھر پیریز (تصویر بزریعہ روئٹرز)
آئی ایم ایف نئی ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کے سخت خلاف ہے، ایستھر پیریز (تصویر بزریعہ روئٹرز)

پاکستان میں انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کی نمائندہ ایستھر پیریز نے آئندہ مالی سال کی بجٹ تجاویز پر تحفظات کا اظہار کردیا۔

ایسٹر پیریز کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بجٹ تجاویز میں ٹیکس نیٹ کو وسیع کرنے کا موقع گنوا دیا گیا ہے، بجٹ میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کیلئے وسائل کو کم کیا گیا۔

آئی ایم ایف کی نمائندہ ایستھر پیریز کا کہنا ہے کہ ٹیکس آمدن سے ہونے والے اخراجات میں منصفانہ کمی نہیں کی گئی، خرچہ کم کرکے بی آئی ایس پی کیلئے بہتر پلاننگ ہوسکتی تھی۔

نمائندہ آئی ایم ایف نے مزید کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کیلئے بہتر پلاننگ ہوسکتی تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف نئی ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کے سخت خلاف ہے، ایمنسٹی اسکیم جیسے اقدام معیشت کیلئے سازگار نہیں ہیں۔

IMF PAKISTAN

IMF program

Esther Perez

International Monetary Fund (IMF)

budget 2023 24

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div