Aaj News

اتوار, مئ 05, 2024  
26 Shawwal 1445  

سمندری طوفان کے قریب آتے ہی کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش شروع

آرٹس کونسل کے باہر بھی بادل برس پڑے
شائع 15 جون 2023 02:13pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

بحریہ عرب سے بننے والے سمندری طوفان ’بپر جوئے‘ کے قریب آتے ہی شہر قائد کے مختلف علاقوں میں بارش شروع ہوگئی۔

کراچی کے علاقے بن قاسم،گلشن حدید، پورٹ قاسم، شاہ لطیف ٹاون سمیت دیگر علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

اس کے علاوہ آرٹس کونسل کے باہر بھی بادل برس پڑے جب کہ گارڈن، فیڈرل بی ایریا میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ بوندا باندی ہو رہی ہے۔

حیرہ عرب میں کئی روز تک قوت پکڑنے کے بعد سائیکلون میں تبدیل ہونے والا سمندری طوفان کیٹی بندر سے صرف 150 کلو میٹر اور کراچی سے صرف 210 کلو میٹر دور رہ گیا ہے۔

karachi

Cyclone

rain in karachi

Biporjoy

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div