Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
24 Shawwal 1445  

پاکستانی دستاویزی فلم ’ہم سایہ‘ نےعالمی اعزازاپنے نام کرلیا

فلم کی نمائش 16 جون کو آکسفورڈ یونیورسٹی میں کی جائے گی
شائع 16 جون 2023 11:40pm

سینٹر فار سوشل جسٹس کی تیار کردہ پاکستانی دستاویزی فلم ’ہم سایہ‘ کو وینس انٹر کلچرل فلم فیسٹیول 2023 میں انسانی حقوق پر مبنی بہترین مختصر دستاویزی فلم کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

دستاویزی فلم ’ہم سایہ‘ (Neighbour) کے ڈائریکٹر او رایڈیٹر داؤود مراد م نے لڑکیوں کے اغواء، جبری شادی، جبری تبدیلی مذہب جیسے معاشرتی مسائل پر مبنی کہانیوں کو شامل کر کے ان مسائل کو اجاگر کیا۔

دستاویزی فلم کی نمائش 16 جون کو آکسفورڈ یونیورسٹی میں جبکہ 23 جون کو وینس، اٹلی اور دنیا بھر کے دیگر مقامات پر پیش کی جائے گی۔

یہ فلم سی ایس جے کے مختلف تحقیقی اور وکالت کے کیسز پر مبنی ہے جو پاکستان میں انسانی حقوق، جمہوریت کی ترقی اور سماجی انصاف پر مرکوز ہے۔

دستاویزی فلم ”ہم سایہ“ (نیبر) میں لڑکیوں کے اغواء، جبری شادی، تبدیلی مذہب جیسی کہانیوں کو شامل کیا گیا ہے۔

Hum Saya

Venice Film Festival

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div