Aaj News

جمعرات, مئ 16, 2024  
07 Dhul-Qadah 1445  

کلرکہار میں لاہور جانے والی بس کو حادثہ، 12 افراد جاں بحق

جاں بحق افراد میں چار خواتین، تین بچے اور چار مرد شامل ہیں۔
اپ ڈیٹ 17 جون 2023 07:35pm
تصویر بزریعہ مصنف
تصویر بزریعہ مصنف

راولپنڈی سے جھنگ جاتے ہوئے مسافر کو بس کو کلر کہار سالٹ رینج میں حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 12 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

ڈپٹی کمشنر چکوال قرات العین ملک نے بتایا کہ بس کو حادثہ بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا۔

قرات العین ملک نے ٹویٹر پر جاری پیغام میں بتایا کہ ’اموات کی تعداد 12 تک پہنچ چکی ہے، مرنے والوں میں 3 خواتین اور 2 بچے بھی شامل ہیں، بس میں مجموعی طور پر 34 مسافر سوار تھے، 22 افراد زخمی ہوئے، 7 کو حالت نازک ہونے کی وجہ سے راولپنڈی منتقل کیا جاچکا ہے‘۔

دوسری جانب ذرائع کے مطابق 15 زخمیوں کو ٹراما سنٹر منتقل کردیا گیا ہے۔

چکوال ٹریفک حادثہ: نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کا اظہار افسوس

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے چکوال کے قریب موٹروے پر ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

محسن نقوی نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔

نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کمشنر راولپنڈی ڈویژن اور آر پی او راولپنڈی سے افسوسناک واقعے کے بارے میں رپورٹ طلب کرلی۔

bus accident

Kalarkahar