Aaj News

اتوار, مئ 05, 2024  
26 Shawwal 1445  

پرویز الہی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

درخواست ضمانت پر فیصلہ 20 جون کو سنایا جائے گا
شائع 19 جون 2023 05:11pm

انسداد دہشت گردی عدالت نے سابق وزیر اعلی پرویز الہی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا جو کل سنایا جائے گا۔

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ کے خلاف پنجاب اسمبلی میں بھرتیوں میں بد عنوانی کے کیس میں درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔ اینٹی کرپشن کے اسپیشل جج علی رضا نے کیس کی سماعت کی۔

پروسیکیوٹر نے عدالت میں مؤقف پیش کیا کہ پرویزالہیٰ نے گریڈ 17 کی 12غیر قانونی بھرتیاں کیں، اور فیل شدہ اُمیدواروں کو ریکارڈ میں ردوبدل کر کے بھرتی کیا گیا، جب کہ اس عمل میں جعلی ٹیسٹنگ سروسز کی خدمات لی گئیں۔

سابق وزیر اعلی پرویز الہی کی درخواست ضمانت پر سماعت اینٹی کرپشن عدالت لاہور میں ہوئی۔ وکلاء کے دلائل مکمل ہونے پرعدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔ عدالت درخواست ضمانت پر 20 جون کو فیصلہ سنائے گی۔

وکیل اینٹی کرپشن نےعدالت میں تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ انکوائری میں پنجاب اسمبلی میں جعلی بھرتیاں ثابت ہوئیں، اور ان بھرتیوں میں کرپشن کےواضح ثبوت موجود ہیں۔

وکیل اینٹی کرپشن نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ یہ کس طرح ہو سکتا ہے کم نمبر والا پاس ہو جائے، جس کے 8 نمبر تھے وہ امیدوار بھرتی ہوگیا، اور جس کے 58 نمبر تھے اس کو فیل کر دیا گیا۔

اسپیشل پراسکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ جعلی طریقے سے بھرتی ہونے والے ابھی تک کام کر رہے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما پرویزالہیٰ کی بعد ازگرفتاری درخواست ضمانت پر وکلا کے دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔ عدالت درخواست ضمانت پر کل (20 جون) کو فیصلہ سنائے گی۔

pti

Chaudhry Pervaiz Elahi

PTI Leaders arrested

Politics June 19 2023

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div