Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
25 Shawwal 1445  

اوورسیزپاکستانیوں کیلئے تضحیک آمیز ریمارکس: واسع چوہدری اورسارہ نیلم نے معافی مانگ لی

ٹیم کی رُکن سارہ نیلم کے جملوں پراوررسیز پاکستانی اور صارفین مشتعل
شائع 21 جون 2023 10:18am

دُنیا ٹی وی پر نشرکیے جانے والے ٹیلی ویژن ٹاک شو ’مذاق رات‘ کے میزبان واسع چوہدری نے ٹیم کی رُکن سارہ نیلم کی جانب سے اوورسیزپاکستانیوں سے متعلق تضحیک آمیز جملوں کے استعمال پر معافی مانگ لی۔ سارہ نیلم اور ان کے جملوں پر جُگت کسنے والے قیصر پیا نے بھی ویڈیو پیفام میں معذرت کی۔

مذاق رات کے حالیہ شو کا ایک کلپ سوشل میڈیا پروائرل ہے جو اوورسیز پاکستانیوں سمیت دیگر صارفین کو بھی اشتعال دلانے کا باعث بنا۔

کلپ میں سارہ نیلم کا کہنا ہے کہ ، ”باہر سے آئے ہیں جب کہ وہاں پرشاید وہ واش روم واش کررہے ہوتے ہیں کچھ بھی ایسا کام کررہے ہوتے ہیں لیکن یہاں پر بس کاٹن کا وائٹ سوٹ پہن آتے ہیں اور کہتے ہیں جی ہم باہر سے آئے ہیں“۔

اس پر قیصر پیا پنجابی میں جُگت کستے ہیں، ”کاٹن کا سوٹ پہن کر جیب میں 5 ہزار کا نوٹ ڈالا ہوتا ہے جی باہر سے آئے ہیں۔“

اوورسیز پاکستانیوں کے بارے میں تضحیک آمیز ریمارکس پر ٹوئٹر پر تبصروں کا طوفان امڈ آیا ، جہاں عام صارفین نے معذرت کی وہیں اوورسیز پاکستانیوں نے بھی اپنے حق میں آواز اٹھاتے ہوئے واضح کیا کہ وہ باہررہ کر بھی ملک کی معاشی ترقی میں اپنا بھرپور حصہ ڈال رہے ہیں۔

صارفین کی بڑی تعداد نے اس شو کا بائیکاٹ کرنے کا مطالبہ کیا۔

اس تنقید کے بعد مزاحیہ ٹاک شو کے میزبان واسع چوہدری نے ٹوئٹر پر پوری ٹیم کی جانب سے معافی مانگتے ہوئے لکھا کہ حشو کے مہمانوں میں سے ایک (سارہ نیلم ) نے اوورسیز پاکستانیوں کے بارے میں انتہائی احمقانہ اور مضحکہ خیز تبصرہ کیا جس کے بعد ایک کامیڈین نے بھی دانستہ مذاق کیا۔

واسع چوہدری نے واضح کیا کہ ، ’مذاق رات کی نئی قسط میں باضابطہ معافی نامہ نشر کیا جائے گا، تاہم میں بیرون ملک مقیم تمام پاکستانیوں سے ذاتی طور پر معافی مانگنا چاہتا ہوں ، ہم آپ سے محبت کرتے ہیں ، اگرچہ آپ اس وقت ایسا محسوس نہیں کرسکتے ہیں لیکن “ غلطیاں اپنوں سے ہی ہوتی ہیں“۔ ’

سارہ نیلم نے بھی ویڈیو پیغام میں معافی مانگتے ہوئے کہا کہ ان کا مقصد تنقید ہرگز نہیں تھا، یہ شو اسکرپٹڈ ہوتا ہے، مجھے بھی کہا گیا تھا کہ اگرکوئی چیز بُری لگے تو سنجیدہ نہیں ہونا کیونکہ وہ مذاق ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ میں ایک اچھی فیملی سے تعلق رکھتی ہوں ، کسی نے سوچا کہ ایسے تبصروں سے مجھے کتنی تکلیف ہوئی ہوگی۔ ”ایک چھوٹی سی غلطی پراللہ بھی معاف کردیتا ہے، آپ لوگ تو انسان ہیں تو کیا معاف نہیں کرسکتے“۔

جُگت سے اوورسیز پاکستانیوں کا مذاق اڑانے والے قیصرپیا نے بھی اپنے ویڈیو پیغام میں ندامت کا اظہار کرتے ہوئے معافی مانگی اور کہا کہ انہوں نے دانستہ ایسانہیں کیا تھا۔

اداکار نے مزید کہا کہ ، ’ناراض پردیسی بھائی مجھے خُدا کیلئے معاف کردیں‘۔

Overseas Pakistani

Vasay chaudhry

Mazaaq Rat

Qaiser Piya

Sara Neelam

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div