Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
24 Shawwal 1445  

عالمی درجہ بندی: تعلیم، انفرااسٹرکچر، صحت میں کراچی کئی شہروں سے بہتر

اکنامسٹ انٹیلی جنس یونٹ انڈیکس میں پاکستانی کا صنعتی مرکز رہائش کیلئے بدترین شہروں میں شامل
اپ ڈیٹ 23 جون 2023 02:23pm
کراچی کے ساحل کا ایک فضائی منظر۔ کریٹو کامنز
کراچی کے ساحل کا ایک فضائی منظر۔ کریٹو کامنز

برطانوی جریدے اکنامسٹ کے انٹیلی جنس یونٹ نے کراچی کو ان 10 شہروں کی فہرست میں شامل کیا ہے جو رہائش کے لیے بدترین قرار دیے گئے ہیں۔

اکنامسٹ انٹیلی جنس یونٹ نے سال 2023 کیلئے اپنا Livability Index جاری کیا ہے۔

اس فہرست میں رہائش کے اعتبار سے 10بہترین شہردرج ذیل ہیں۔

  • ویانا، آسٹریا
  • کوپن ہیگن، ڈنمارک
  • میلبورن، آسٹریلیا
  • سڈنی، آسٹریلیا
  • وینکوور، کینیڈا
  • زیورخ، سوئٹزرلینڈ
  • کیلگری، کینیڈا
  • اوساکا، جاپان
  • آک لینڈ، نیوزی لینڈ

اکنامسٹ انٹیلی جنس یونٹ کی رپورٹ کے مطابق رہائش کے لیے دنیا کے بد ترین شہر ذیل ہیں۔

  • دولا، کیمرون
  • کیف، یوکرائن
  • ہرارے، زمبابوے
  • ڈھاکہ، بنگلہ دیش
  • پورٹ مورسبے، پاپوا نیو گنی
  • کراچی، پاکستان
  • لاگوس، نائجیریا
  • الجزیرز، الجزائر
  • طرابلس، لیبیا
  • دمشق، شام

اس فہرست کے اعتبار سے دنیا کے 173 بڑے شہروں میں کراچی کا نمبر 169واں ہیں۔ یعنی صرف چار شہر اس سے خراب صورت حال کا شکار ہیں۔

کراچی بدترین شہروں میں شامل کیوں

برطانوی جریدے کے انٹیلی جنس یونٹ نے شہروں کی درجہ بندی کم از کم پانچ عوامل کو سامنے رکھ کر کی ہے اور اسی بنیاد پر انہیں اسکوز دیئے ہیں۔

یہ عوامل استحکام، صحت کی سہولتیں، ثقافت و ماحول، تعلیم اور انفرااسٹرکچر ہیں۔

ترقی یافتہ ممالک کے شہروں کا اسکور ان تمام معاملات میں 100 یا اس کے قریب تھا۔ اسی بنا پر ان کا مجموعی اسکور یعنی انڈیکس بھی اچھا ہوا۔ پہلے نمبر پر موجود شہر کا انڈیکس 98.4 تھا۔

کراچی کا انڈیکس صرف 42.5 ہے۔ یعنی دنیا کے بڑے شہروں میں موجود سہولتوں کا نصف بھی یہاں موجود نہیں۔

اکنامسٹ انٹیلی جنس یونٹ نے استحکام کے معاملے میں کراچی کو 100 میں سے صرف 20 نمبر دیئے۔ البتہ صحت، انفرااسٹرکچر اور تعلیم کے معاملے میں اس کا اسکور کافی بہتر رہا۔

صحت کے معاملے میں کراچی کو 50 نمبر ملے، انفرااسٹرکچر میں 51.8 مارکس آئے اور تعلیم میں سب سے اچھے یعنی 75نمبر آئے۔

البتہ وہ کراچی جو کبھی ملک کا سب سے تہذیب یافتہ شہر سمجھا جاتا تھا ثقافت اور ماحول کے معاملے میں صرف 38 نمبر لے پایا۔

karachi

eiu

LIVABILITY INDEX

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div