Aaj News

اتوار, مئ 12, 2024  
03 Dhul-Qadah 1445  

یہ حکومت ٹائی ٹینک کی طرح ڈوبنے والی ہے، امیر جماعت اسلامی

13سیاسی جماعتوں کے چہرے آئندہ عجائب گھر میں بھی نہیں ملیں گے، سراج الحق
اپ ڈیٹ 23 جون 2023 07:08pm
سراج الحق (فوٹو:فائل)
سراج الحق (فوٹو:فائل)

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ یہ حکومت ٹائی ٹینک کی طرح ڈوبنے والی ہے، 13سیاسی جماعتوں کے چہرے آئندہ عجائب گھر میں بھی نہیں ملیں گے۔

اسلام آباد میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے ہمارے ساتھ انصاف نہیں کیا، اور صاف شاف انتخابات کرانے میں ناکام رہا، عوام ووٹ ایک کو ڈالتا ہے اورجیت دوسرا جاتا ہے، اگرعام انتخابات کا اعلان ہوگیا تو کیا اس کا حال بھی کراچی کی طرح ہوگا، اگر ایسے ہی انتخابات کرانے ہیں تو پھر لوگوں کو شناختی کارڈ لے کر لائنوں میں کھڑا کرنے کی کیا ضرورت ہے۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ تمام تر بدمعاشیوں کے باوجود پیپلز پارٹی ہار گئی ہے، پیپلزپارٹی اور سندھ حکومت بری طرح پھنس گئی ہے، میں پیپلزپارٹی سے بات نہیں کرنا چاہتا، ان لوگوں سے بات کرناچاہتا ہوں جنہوں نے آئین کےمطابق حلف اٹھایا، پی پی پی کی سیاست کرپشن اور خرید و فروخت کی ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ یہ حکومت ٹائی ٹینک کی طرح ڈوبنے والی ہے، 13سیاسی جماعتوں کے چہرے آئندہ عجائب گھر میں بھی نہیں ملیں گے، عوام کو ان کے حقوق دلانے میں ادارے ناکام ہو جاتے ہیں، کراچی میں دھاندلی کے خلاف آواز اٹھانے پر پولیس نے ہمارے کارکنان پر ڈنڈے برسائے، ہم نے کراچی کیلئے قربانیاں دی ہیں۔

حافظ نعیم الرحمان

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے پیپلزپارٹی کا لکھا ہوا فیصلہ جاری کیا، مینڈیٹ کو چوری کیا گیا، پاکستان میں اب کرپشن کا نظام نہیں چلے گا۔

حافظ نعیم نے الیکشن کمیشن سے میئر کراچی کا نوٹیفکیشن واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں کراچی کومافیا سے نجات دلانی ہے، کراچی منی پاکستان ہے اس پر قبضہ واگزار کروائیں گے، شہر قائد کو تقسیم کرنے کی کوشش کی جسے ناکام بنایا گیا ہے۔

Jamat e Islami

Siraj Ul Haq

Pakistan People's Party (PPP)

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div