Aaj News

بدھ, مئ 01, 2024  
22 Shawwal 1445  

نواز شریف، آصف زرداری کی دبئی اور ابوظہبی کے حکمرانوں سے ملاقات

بلاول بھٹو اور مریم نواز ملاقات میں شامل نہیں تھے
اپ ڈیٹ 26 جون 2023 06:07pm

مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے دبئی اور ابوظہبی کے حکمران شیخ محمد بن زاید النہیان اور شیخ راشد المکتوم سے ملاقات کی ہے۔

پاکستان کا سیاسی دھارا کیا رخ اختیار کرے گا، اس کے تعین کے لیے 2 بڑوں کی دبئی میں بیٹھک لگ گئی۔

سابق وزیراعظم نواز شریف اور سابق صدر آصف علی زرداری کے درمیان دبئی میں ون آن ون ملاقات ہوئی جبکہ بلاول بھٹو اور مریم نواز ملاقات میں شامل نہیں تھے۔

ملاقات میں پاکستان کی سیاسی صورتحال، آنے والے انتخابات میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ، نوازشریف کی پاکستان واپسی اور پی ڈی ایم کی مدت پورہی ہونے کے بعد عبوری سیٹ اپ کے قیام کے حوالے سے اہم مشاورت کی گئی۔

اس سے قبل نواز شریف اور آصف زرداری نے دبئی اور ابوظہبی کے حکمران شیخ محمد بن زاید النہیان اور شیخ راشد المکتوم سے بھی ملاقات کی۔

ذرائع کے مطابق نوازشریف نے دبئی میں اپنا اسٹے بڑھا دیا ہے۔ نوازشریف اور آصف زرداری عید دبئی میں ہی منائیں گے۔

عید کے بعد ہی نوازشریف یہ طے کریں گے کہ وہ سعودی عرب جائیں گے یا نہیں جائیں گے۔

بتایا جارہا ہے کہ ابھی تک نواز شریف کی لوکل اتھارٹیز یا پاکستانی کمیونٹی کی کسی اہم شخصیت سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی ہے۔

مریم نواز اور بلاول بھٹو بھی دبئی میں موجود ہیں اور وہ بھی ان اہم ملاقاتوں میں شامل ہوں گے۔

دُبئی پاکستان کی سیاست کا گڑھ بن گیا، نواز شریف اورمریم کی سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتیں

مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف کی دبئی میں موجودگی سے دبئی پاکستان کی سیاست کا گڑھ بن گیا۔

سابق وزیراعظم نوازشریف اور وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری ان دنوں دبئی میں ہی موجود ہیں جبکہ سابق صدر آصف زرداری بھی آج کراچی سے دبئی پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ اہم ملاقاتیں کریں گے۔

دوسری جانب دبئی میں چیف آرگنائزر ن لیگ مریم نواز سے بھی پیپلز پارٹی کی قیادت نے ملاقات کی، اس موقع پ سابق صدر آصف علی زرداری اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو بھی موجود تھے۔

ذرائع کے مطابق مریم نواز نے گزشتہ روز22 جون کو کی جانے والی اس ملاقات میں پیپلز پارٹی قیادت کو اعتماد میں لیا جب کہ آج بھی دونوں پارٹی کے رہنماؤں کے درمیان ملاقات کا امکان ہے۔

نواز شریف دبئی میں اپنے داماد اور وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کے صاحبزادے علی ڈار کی رہائش گاہ ایمریٹس ہلز میں قیام پذیر ہیں۔ انہیں متحدہ عرب امارات پہنچنے کے بعد سے دبئی حکومت خصوصی پروٹوکول فراہم کر رہی ہے۔

سابق وزیراعظم آج شاہی خاندان اور بزنس کمیونٹی کے ممتاز افراد سے اہم ملاقاتیں کریں گے، جس میں مریم نواز بھی موجود ہوں گی۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم دبئی میں قیام کے بعد ابوظبی اور سعودی عرب جائیں گے جس کے بعد دوبارہ دبئی واپس آجائیں گے۔ وہ اپنے خاندان کے دیگر افراد کے ہمراہ عید الاضحیٰ دبئی میں منائیں گے۔

پاکستان میں نواز شریف کی واپسی کے حوالے سے تمام قانونی پہلوؤں اور درپیش مسائل کا جائزہ لیا جا رہا ہے، آئینی و قانونی ماہرین سے صلاح و مشورہ جاری ہے اوراس حوالے سے روڈ میپ بھی طے کیا جا رہا ہے۔

نواز شریف سے آئندہ دنوں میں دیگر اہم سیاسی شخصیات کی ملاقاتیں بھی متوقع ہیں جو چند دنوں میں دبئی پہنچیں گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قائد ن لیگ نواز شریف کی ابوظہبی میں سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتیں جاری ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری بھی دبئی میں عید منائیں گے

وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری بھی متحدہ عرب امارات، جاپان اور امریکا کا دورہ کریں گے، تاہم وہ عیدالاضحیٰ متحدہ عرب امارات میں اپنی بہن بختاور بھٹو زرداری کے گھر پر منائیں گے۔

وزیرخارجہ متحدہ عرب امارات سے سرکاری دورے پر جاپان جائیں گے، جاپان کا 2 روزہ دورہ جاپانی وزیرخارجہ کی دعوت پر ہوگا، جہاں سے وہ امریکا جائیں گے اور امریکا میں تھنک ٹینکس سے بھی بات چیت ہوگی۔

Nawaz Sharif

Asif Ali Zardari

Bilawal Bhutto Zardari

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div